کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 479
ہو گئے دیکھئے معاویہ بن ابی سفیان مومن ہیں صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جب کہ دوسری طرف علی بن ابی طالب ہیں تو کیا اس سے معاویہ کا ایمان سے خارج ہونا لازم آیا ؟ نہیں ہر گز نہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :﴿وَإِنْ طَآئِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوْا فَأَصْلِحُوْا بَیْنَہُمَا﴾(۱) الآیۃ[اور اگر دو مسلمان گروہوں میں لڑائی ہو جائے تو تم لوگ ان دونوں میں صلح کرا دیا کرو]رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:﴿اِبْنِیْ ہٰذَا سَیِّدٌ وَلَعَلَّ اللّٰهَ اَنْ یُصْلِحَ بِہِ بَیْنَ فِئَتَیْنِ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴾ 2 او کما قال صلی اللہ علیہ وسلم [میرا یہ بیٹا سردار ہے اور امید ہے مسلمانوں کی دو جماعتوں میں یہ صلح کرا دے گا] ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ
س: یزید کے متعلق اہل حدیث کا کیا موقف اور نظریہ ہے کوئی کچھ کہتا ہے کوئی کچھ کیونکہ کہتے ہیں کہ جتنا پیار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسن رضی اللہ عنہ وحسین رضی اللہ عنہ سے کیا اور ان کی فضیلت بیان کی ہے یزید اور اس کے خاندان کی نہیں کی گئی کہتے ہیں کہ یزید شراب پیتا تھا اور اچھے کام نہیں کرتا تھا۔ محمد سلیم بٹ
ج: مومن اورمومنوں کا حکمران کئی صحابہ رضی اللہ عنہم نے بھی ان کی بیعت کی ہوئی تھی ۔ ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س : یزید پر لعنت کرنا کیسا ہے ؟ ابو عبدالقدوس
ج: جیسا کسی مسلمان پر ۔ ۱۸/۱۰/۱۴۱۷ ھ
س : مروان بن حکم صحابی ہے یا نہیں ؟ ابو عبدالقدوس
ج: تقریب میں لکھا ہے : ’’لاَ یَثْبُتُ لَہُ صُحْبَۃٌ مِنَ الثَّانِیَۃِ‘‘ ۱۸/۱۰/۱۴۱۷ ھ
س: کیا صحابی ہونے کے لیے بلوغت شرط ہے یا نہیں ؟ طلبہ دار العلوم محمدیہ شیخوپورہ
ج: نہیں ۔ ۸/۸/۱۴۲۰ ھ