کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 472
س: بخاری شریف کی روایت ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قریش میں سے بارہ (12 ) سردار ہوں گے وہ سردار کون سے ہیں وضاحت فرمائیں؟ ایم رحمت علی رسولنگر یکم فروری 1993
ج: ابوبکر صدیق ، عمر بن خطاب ، عثمان بن عفان ، علی بن ابی طالب ، معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہم ، عبدالملک بن مروان ، ولید بن عبدالملک ، سلیمان بن عبدالملک ، عمر بن عبدالعزیز ، یزید بن عبدالملک ، ہشام بن عبدالملک اور ولید بن یزید بن عبدالملک ۔ رحمہم اللہ تعالیٰ ۔1 ۱۱/۸/۱۴۱۳ ھ
س: حضرت امام علی رضی اللہ عنہ کو کرم اللہ وجہہ کہنا کہاں تک صحیح ہے ؟خاکپائے صحابہ میاں محمد صدیق مغل قادری رضوی
ج: علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو کرم اللہ وجہہ کے الفاظ سے دعا دینا درست ہے البتہ یہ دعائیہ الفاظ علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ دوسرے صحابہ رضی اللہ عنہم نیز تابعین اور ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ بلکہ اہل ایمان کے لیے ان الفاظ کے ساتھ دعا کی جا سکتی ہے۔﴿وَلَقَدْ کَرَّمْنَا بَنِیْٓ اٰدَمَ﴾(۲) [اور ہم نے عزت دی ہے آدم کی اولاد کو]﴿فَیَقُوْلُ رَبِّیْٓ اَکْرَمَنِ﴾(۳) [تو کہتا ہے میرے رب نے مجھ کو عزت دی] آپ نے اپنے آپ کو خاکپائے صحابہ لکھا ہے اس کی کوئی دلیل ہو تو ہمیں اطلاع دیں ؟
۱۵/۸/۱۴۱۲ ھ
س: حدیث میں ہے نبی علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے اور دروازے سے کیا مراد ہے ؟
محمد داود گوجرہ
ج: یہ روایت ترمذی میں ہے جس کی سند میں شریک بن عبداللہ نخعی صاحب ہیں جو ضعیف ہیں پھر یہ روایت مستدرک حاکم میں بھی ہے جس کی سند میں عبدالسلام صاحب ہروی ہیں وہ بھی ضعیف ہیں لہٰذا یہ روایت قابل اعتماد واحتجاج نہیں ۔ واللہ اعلم
۵/۱/۱۴۱۵ ھ
س: ذکر صاحبی حدیثا
عن عمران بن حصین قال بعث رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ علیہ وسلم جیشا وفیہ﴿… ما تریدون من علی ان علیا منی وانا منہ وہو ولی کل مومن من بعدی﴾ الترمذی حسن غریب وقال قولہ (من بعدی) یدل علی الوصیۃ بالخلافۃ ۔ لانہ لو کان المراد بہ محبتہ فلا محل لقولہ (بعدی) لان حبہ مطلوب فی حیاۃ النبی صلی اللّٰهُ علیہ وسلم وبعد وفاتہ
فیہ جعفر بن سلیمان الضبعی صدوق زاہد وکان یتشیع