کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 470
ج: (۱) استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :﴿اِنَّہَا لَیْسَتْ بِدَوَائٍ وَلٰکِنَّہَا دَائٌ﴾(۱) [وہ دوا نہیں بلکہ بیماری ہے ](۲) استعمال نہیں کر سکتا ۔
(۳) اللہ تعالیٰ نے فرمایا :﴿فَمَنِ اضْطُرَّ غَیْرَ بَاغٍ وَّلاَ عَادٍ فَلآ إِثْمَ عَلَیْہِ إِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴾(۲) [ہاں جو کوئی مجبور ہو نہ تلاش کرنے والا اور نہ حد سے گزرنے والا ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ بڑی بخشش والا مہربان ہے]﴿فَمَنِ اضْطُرَّ فِیْ مَخْمَصَۃٍ غَیْرَ مُتَجَانِفٍ لِّاِثْمِ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴾(۳) [پس جو شخص بغیر رغبت گناہ کے بھوک سے تنگ ہو اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے] نیز فرمایا :﴿وَقَدْ فَصَّلَ لَکُمْ مَّا حَرَّمَ عَلَیْکُمْ اِلاَّ مَا اضْطُرِرْتُمْ اِلَیْہِ﴾(۴) [اللہ نے حرام چیزیں تم کو مفصل بتلا دی ہیں پھر مجبوری کی حالت میں معاف بھی ہے] ۲۱/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س : فوت شدہ عورت کے پیٹ سے بذریعہ آپریشن بچہ نکالنا جائز ہے ؟ مولانا صفدر عثمانی
ج: درست ہے بشرطیکہ بچے کے زندہ نکلنے کا یقین ہو یا کم از کم ظن غالب ہی ہو ۔ ۲۱/۱۱/۱۴۱۶ ھ