کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 469
ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے جواز کی دلیل نہیں بن سکتا اس کی مثال اس طرح سمجھ لیں کوئی انسان کسی یہودیہ کے ساتھ زناکرتا ہے اسے سمجھایا جائے کہ یہ کام ناجائز ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿لاَ تَقْرَبُوْا الزِّنَا إِنَّہُ کَانَ فَاحِشَۃً وَّسَآئَ سَبِیْلاً﴾ [زنا کے قریب نہ جائے بے شک وہ بے حیائی اور برا راستہ ہے ]تو وہ آگے سے جواب دے کہ میں یہودیہ کے ساتھ زنا کرتا ہوں تو کیا ہوا فلاں بھی تو نصرانیہ کے ساتھ زنا کرتا ہے تو اب زنا چونکہ بجائے خود ناجائز ہے یہودیہ کے ساتھ ہو خواہ نصرانیہ کے ساتھ اس کے اس کہنے سے یہودیہ کے ساتھ زنا کا جواز نہیں نکلے گا اور نہ ہی فلاں کے نصرانیہ کے ساتھ زنا کرنے سے ۔ہاں الکوحل یا کسی اور ناجائز چیز کو شامل کیے بغیر دوائی تیار کی گئی ہے تو وہ جائز ودرست ہے خواہ ایلو پیتھی سے تعلق رکھتی ہو خواہ ہومیو پیتھی سے خواہ طب یونانی سے ۔ ۲۰/۸/۱۴۱۹ ھ
س: یہ کہ ایلو پیتھک ڈاکٹر بننا جس میں واضح طور پر کچھ غیر شرعی عوامل موجود ہوتے ہیں مثلاً ابتدائی مراحل میں مینڈک کا اپریشن اور یا کسی اور جانور کا اپریشن کیا جاتا ہے حالانکہ مینڈک کو اذیت دینا غیر شرعی سنتے ہیں یا دیگر ۔ انسانی لاشے کا اپریشن یا مردوں کے ہاتھوں عورتوں کا اپریشن یا عورتوں کے ہاتھوں مردوں کا اپریشن یا چیک اپ شرعاً جائز ہے یا ناجائز ؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب دیں ۔ نیز انتقال خون واعضاء ، کس حد تک ٹھیک ہے ؟ ندیم اللہ ضلع ہری پور
ج: آپ نے جن چیزوں کے حکم شرعی پوچھے ہیں وہ سب چیزیں غیر شرعی ہیں اس لیے ان سے اجتناب چاہیے چنانچہ آپ کے سوال میں بھی ان کے غیر شرعی ہونے کا ذکر موجود ہے آپ لکھتے ہیں ’’ایلو پیتھک ڈاکٹر بننا جس میں واضح طور پر کچھ غیر شرعی عوامل موجود ہوتے ہیں‘‘ تو صحیح صورت یہی ہے کہ ڈاکٹر یا طبیب بنے مگر غیر شرعی اعمال کا ارتکاب نہ کرے ۔ ھذا ما عندی و اللّٰه اعلم
۱۳/۲/۱۴۱۲ ھ
س: کیا دین اسلام ڈاکٹر یا حکیم کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ کسی غیر محرم عورت کی نبض عورت کا بازو اپنے ہاتھ میں پکڑ کر چیک کرے ؟ یا اپنی ذاتی آنکھوں (نہ کہ کسی مشینری کے ذریعے) سے غیر محرم عورت کی آنکھیں ، گلا ، ناک ، کان یا کلائی اور اعضاء چیک کرے ؟
محمد محسن عابد
ج: جس قسم کی آیت اور حدیث کا آپ نے مطالبہ فرمایا ہے وہ میرے علم میں نہیں ۔ ۸/۱۲/۱۴۱۵ ھ
س: (۱) کوئی آدمی بطور دوائی افیون چرس بھنگ ہیروئن یا شراب استعمال کر سکتا ہے ؟
(۲) مریض لاغر بھی نہیں ہے قریب المرگ بھی نہیں ہے مریض مسافر بھی نہیں ہے مریض نشے کا عادی نہیں ہے ۔ (۳)مریض لاغر ہے مریض قریب المرگ ہے ؟ محمد یونس ۔ رضاء اللہ ۔محمد رمضان ۔منڈی کامونکی