کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 467
نمبر پر طب انگریزی ۔
ہومیو پیتھک طریقہ علاج پر اسلامی نقطہ نظر سے جو سب سے اہم اعتراض ہے وہ یہ کہ اس کے اندر الکوحل ’’اسپرٹ‘‘ شامل ہے اور بفرمان رسول﴿مَا اَسْکَرَ کَثِیْرُہُ فَقَلِیْلُہُ حَرَامٌ﴾(۱) اس کا جواز مشکل اور یہ بالکل حق ۔
لیکن افسوس یہ کہ طب انگریزی کے اندر اکثر دواؤں میں الکوحل بطور جزء استعمال ہوتا ہے جب کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج میں بطور جزء استعمال نہیں ہوتا ۔ نیز انگریزی دواؤں کے استعمال کرنے والے لاشعوری طور پر الکوحل ملی دواؤں کو بلا کراہت استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان کو اس کا علم نہیں ۔ جب کہ ہومیو پیتھک دواؤں کے استعمال کرنے سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ ان دواؤں کو الکوحل کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے اور پھر جب ان کو گولیوں میں ڈال کر کچھ دیر رکھ دیا جاتا ہے تو پھر الکوحل ہواؤں کے ذریعہ اڑ جاتا ہے اور اس کا نام ونشان بھی باقی نہیں رہتا ۔ البتہ وہ دوائیں ، جو قطرے کی شکل میں یا فوری طور سے گولیوں میں ڈال کر استعمال میں لائی جاتی ہیں ان میں الکوحل موجود ہوتا ہے ۔
ہومیو پیتھک دواؤں کی تیاری اور بناتے وقت الکوحل کا استعمال ہوتا ہے لیکن یہ دواؤں کا جزء ضروری نہیں بلکہ اکثر دواؤں کو الکوحل کے بغیر دوسرے طریقہ سے بھی مثلاً ڈسٹلڈواٹر وغیرہ بلکہ آب زمزم سے حل کیا جا سکتا ہے اور بنایا جا سکتا ہے البتہ بعض ایسی دوائیں ہیں جن کو الکوحل کے ذریعہ سے ہی بنایا جانا ضروری ہے کیونکہ ان دواؤں کے مضر اثرات کو الکوحل کے ذریعہ دور کیا جا سکتا ہے ۔ دراں حالے کہ ان دواؤں کے بدل دوسری دوائیں موجود ہیں ۔ کیونکہ ہومیو پیتھک ادویات میں ایک مرض کے لیے کئی کئی دوائیں ہیں۔ مسلمان ڈاکٹر ان میں سے ان دواؤں کا انتخاب کر سکتا ہے جو کہ الکوحل کے بغیر تیار کی جا سکتی ہیں میرے پاس ایک شخص آیا اور اس نے اپنی ایک شکایت بیان کی ۔ میں نے ہومیو پیتھک کی ایک دوا لکھ دی اور ساتھ ہی ساتھ اس کو کہا کہ فلاں صاحب کے پاس جاؤ اور ان سے میرا نام لے کر کہنا یہ دوا تم کو بنا کر دے دیں ۔ جب وہ شخص چلا گیا تو میری بیوی نے مجھے کہا کہ اس کو یہ دوا کیوں لکھ کرد ی ۔ اللہ کے پاس پکڑ ہو گی میں نے کہا خاموش رہو میں جانتا ہوں کہ تم جانتی ہو وہ کہنے لگی جو دوا آپ نے اسے لکھ کر دی ہے وہ فلاں چیز سے بنی ہے اور وہ گندی چیز ہے ۔ میں نے کہا صحیح بخاری میں اس سے مشابہ شی کا ذکر ہے کتاب الطب میں دیکھ لو۔ نیزمیں نے اس کو فلاں کے پاس بھیجا ۔ اس کے پاس کمپیوٹر ہے اس سے دوا بناکر دے گا۔ اس میں وہ چیز نہیں ڈالے گا بلکہ ہواؤں کے ذریعہ اس کے وہ اجزاء کمپیوٹر کھینچ کر وہ دوا تیارکر دیتا ہے ۔ وہ اصل شے کو نہیں لیتا ۔ میری بیوی