کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 455
معاف ہو جاتے ہیں ۔ ۲۱/۱/۱۴۲۰ ھ س: کئی کہتے ہیں کہ کشمیر میں قتال کرنا فرض ہو چکا ہے ۔ اور ہر مسلمان کو کشمیر میں جا کر قتال کرنا چاہیے اور کئی لوگ کہتے ہیں نہیں فرض نہیں ہوا ۔ ضیاء اللہ 17/6/99 ج: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿کُتِبَ عَلَیْکُمُ الْقِتَالُ وَہُوَ کُرْہُ لَّکُمْ﴾1 الآیۃ [فرض ہوئی تم پر لڑائی اور وہ بری لگتی ہے تم کو] جہاد وقتال فرض ہے مکان کی کوئی تخصیص نہیں البتہ استطاعت کے ساتھ مشروط ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ہی فرمان ہے :﴿لاَ یُکَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَہَا﴾2 [اللہ تکلیف نہیں دیتا کسی کو مگر جس قدر اس کی طاقت ہے] ۷/۳/۱۴۲۰ ھ س: فارغ اوقات میں انسان مختلف قسم کے کھیل کھیلتا ہے اور ایسے تمام کھیل درست ہیں یا نہیں جن میں شرط وغیرہ نہ لگائی جائے مثلاً لڈو وغیرہ محمد امین گرجاکھ گوجرانوالہ ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿لاَ سَبَقَ إِلاَّ فِیْ نَصْلٍ أَوْ خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ﴾3 [آگے بڑھنے کی شرط لگانا جائز نہیں مگر تیر چلانے یا اونٹ یا گھوڑا دوڑانے میں] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿کُلُّ شَیْئٍ یَلْہُوْ بِہِ الرَّجُلُ بَاطِلٌ إِلاَّ رَمْیَہٗ بِقَوْسِہِ ، وَتَأْدِیْبَہُ فَرَسَہُ ، وَمُلاَعَبَتَہُ امْرَأَتَہُ فَإِنَّہُنَّ مِنَ الْحَقِّ﴾4 [جس چیز کے ساتھ آدمی کھیلے وہ باطل ہے مگر اپنی کمان کے ساتھ تیر اندازی کرنا اپنے گھوڑے کو ادب سکھانا اور اپنی بیوی سے کھیلنا یہ چیزیں حق ہیں] تو شریعت نے جن کھیلوں کی اجازت دی ہے لڈو ، فٹ بال و الی بال ، کرکٹ اور گلی ڈنڈا وغیرہ ان میں شامل نہیں ۔ واللہ اعلم ۵/۶/۱۴۱۹ ھ س: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شطرنج جو عام ہو گئی ہے اس کا کیا حکم ہے ؟ شرعی دلائل سے مفصل جواب ہو تاکہ ہر قسم کا تردّد ختم ہو جائے جو کہ ان وجوہ کی بناء پر پیدا ہو گیا ہے یا کہ عام مدرسین میں سے بعض سے جب یہ پوچھا گیا کہ شطرنج کا کیا حکم ہے تو انہوں نے یہ بتایا کہ اگر شرط لگا کر کھیلا جائے تو حرام ہے اگر ویسے وقت گزارنے کے لیے کھیلا جائے تو ہم زیادہ شدت کرتے ہوئے یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ مکروہ ہے پھر جب ان کے بتانے پر شرح صحیح مسلم اور عون معبود اور مشکوٰۃ کے حاشیہ بحوالہ مرقاۃ پڑھا تو اس میں بھی علماء کے مذاہب پڑھ کر تردّد اسی طرح برقرار رہا تو اس تردّد کو ختم کرنے کے لیے آپ کی طرف رجوع کر رہا ہوں ۔ عبدالرشید تونسوی