کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 43
عرضِ ناشر
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہٗ وَالصَّلوٰۃ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مَنْ لاَّ نَبِیَّ بَعْدَہٗ وَعَلیٰ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ ، أَمَّا بَعْدُ
ملک کے طول و عرض اور غیر ممالک سے سینکڑوں احباب دینی سوالات پر مشتمل خطوط محترم حافظ عبدالمنان نور پوری حفظہ اللہ تعالیٰ کو لکھتے اور آپ ان کے جوابات قرآن و سنت کی روشنی میں لکھ کر احباب کو بھیج دیتے۔ محترم حافظ صاحب سائل کو بھیجے گئے جواب کی ایک کاپی اپنے پاس رکھ لیتے یہ سلسلہ تا ہنوز جاری و ساری ہے۔ اللہ تعالیٰ محترم حافظ صاحب کی زندگی اور صحت میں برکت عطا فرمائے ۔(آمین)
فی الحال جلد اوّل میں تقریباً1985 ء تا 2000 تک کے خطوط کے جوابات شائع کیے جا رہے ہیں۔ان کی جمع و ترتیب کا کام محترم محمد مالک بھنڈر حفظہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس محنت کو قبولیت سے نوازیں۔(آمین)
اس کتاب ’’احکام و مسائل ‘‘ میں قارئین کی آسانی کے لیے اور احباب کی سہولت کے لیے ہر موضوع سے متعلق سوالات کے جوابات الگ الگ باب کے تحت لائے گئے ہیں مثلاً نماز سے متعلق سوالات ’’کتاب الصلوٰۃ‘‘ کے باب میں اور اسی طرح کاروبار ، تجارت سے متعلق سوالات کے جوابات’’کتاب البیوع‘‘ میں لائے گئے ہیںوغیرہ وغیرہ۔
کتاب کی اہمیت کے پیش نظر ’’المکتبۃ الکریمیۃ‘‘ نے طباعتی معیار پر بھر پور توجہ دی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے اس کو شائع کرنے میں تعاون فرمایا ۔ مزید برآں محترم میاں محمد عارف ناظم جامعہ دار الارقم و چیئر مین الارقم ٹرسٹ(میاں عارف ٹاؤن) کا تہہ دل سے شاکر ہوں کہ انہوں نے اس کام میں دلچسپی لی۔
یہ ایڈیشن جو آپ کے ہاتھوں میں ہے، یہ تیسرا ایڈیشن ہے ا س کو دوبارہ سے بہتر انداز میں طبع کیا گیا ہے،