کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 416
(۱۴) س: میت کے ورثاء میں بیٹی دادا اور علاتی بہن ہے علاتی بہن کو کتنا مال ملے گا اور دلیل کیا ہے ؟ ج: ۶ بنت جد اخت علاتی نصف سدس محجوب ۳ ۱ × ۲ باقی ۳ ۳ جد باپ ہے لہٰذا یہ صورت کلالہ نہیں اور بہن کو بصورت کلالہ ملتا ہے﴿یَسْتَفْتُوْنَکَ قُلِ اللّٰهُ یُفْتِیْکُمْ فِی الْکَلاَلَۃِ﴾ الآیۃ [حکم پوچھتے ہیں تجھ سے سو فرما دو اللہ حکم بتاتا ہے تم کو کلالہ کا] (۱۵) س: میت کے ورثاء میں خاوند اور والدین ہیں ماں کو کتنا مال ملے گا اور دلیل کیا ہے ؟ ج: ۶ زوج اب ام نصف باقی ثلث ۳ ۱ ۲ ﴿وَوَرِثَہٗ اَبَوٰہُ فَلِأُمِّہِ الثُّلُثُ﴾ [اور وارث ہوں اس کے والدین تو ماں کے لیے تیسرا حصہ ہے] اس ثلث کو ثلث الباقی بعد فرض احد الزوجین قرار دینے کی کوئی دلیل نہیں ۔ (۱۶) س: میت کے ورثاء میں جد تین ہیں جانب ام کو کتنا مال ملے گا اور جانب اب کو کتنا مال ملے گا اور دلیل کیا ہے ؟