کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 411
(۳)
س: میت کے ورثاء میں ماں ۔ دادا ۔ اخیافی بھائی ہے اخیافی بھائی کو مال ملے گا یا نہیں دلیل کیا ہے ؟
ج: ۳
ام جد اخ خیفی
ثلث باقی محجوب
۱ ۲ ×
اخ خیفی محجوب ہے بوجہ جد کیونکہ جد باپ ہوتا ہے ۔
ام اور جد کے حصوں کی دلیل
﴿وَوَرِثَہٗ اَبَوٰہُ فَلِأُمِّہِ الثُّلُثُ﴾ [اور وارث ہیں اس کے ماں باپ تو اسکی ماں کا ہے تہائی]
(۴)
س: میت کے ورثاء میں ماں باپ اور اخیافی بھائی ہے اخ خیفی کو مال ملے گا یا نہیں دلیل کیا ہے؟
ج: ۳
ام اب اخ خیفی
ثلث باقی محجوب
۱ ۲ ×
ام اور اب کے حصوں کی دلیل
﴿وَوَرِثَہٗ اَبَوٰہُ فَلِاُمِّہِ الثُّلُثُ﴾ [اور وارث ہیں اس کے ماں باپ تو اس کی ماں کا ہے تہائی]
اخ خیفی میت کلالہ ہونے کی صورت میں وارث ہوتا ہے
﴿وَاِنْ کَانَ رَجُلٌ یُّوْرَثُ کَلاَلَۃً أَوِ امْرَأَۃٌ وَلَہٓ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ﴾ الآیۃ [اور اگر وہ مرد کہ جس کی میراث ہے باپ بیٹا کچھ نہیں رکھتا یا عورت ہو ایسی ہی اور اس میت کے ایک بھائی ہے یا بہن ہے] چونکہ اس صورت میں میت کا باپ موجود ہے اس لیے وہ کلالہ نہیں لہٰذا اخ خیفی وارث نہیں ہو گا۔