کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 391
مسجد ، خادم ، امام اور خطیب کے لیے ایک ہی مشترکہ کھاتہ بنا رکھا ہے تو پھر مسجد کے لیے جو فنڈ اکٹھا کیا جاتا ہے اس سے خادم ، امام اور خطیب کو تنخواہ دینا درست ہے ۔
(۲) امام مسجداپنے مقتدیوں سے چرمہائے قربانی لے سکتا ہے بشرطیکہ چرمہائے قربانی امامت ، خطابت ، تعلیم قرآن وحدیث یا کسی اور چیز کی اجرت نہ بنیں اگر وہ اجرت بن جائیں تو پھر نہیں لے سکتا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چرمہائے قربانی یا گوشتہائے قربانی کو اجرت میں دینے سے منع فرما دیا ہے ۔ ۱/۸/۱۴۱۹ ھ
س: کیا امامت اور نکاح پڑھانے کی اجرت لینا حدیث سے ثابت ہے ؟ ابو سعد منصور ضلع ایبٹ آباد
ج: صحیح بخاری میں موجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان﴿إِنَّ اَحَقَّ مَا اَخَذْتُمْ عَلَیْہِ أَجْرًا کِتَابُ اللّٰه﴾1 [سب سے زیادہ جس چیز پر تم اجرت لینے کا حق رکھتے ہو وہ اللہ کی کتاب ہے] سے ثابت ہوتا ہے۔۲۷/۱۱/۱۴۱۹ ھ
س: تقریر کے لیے وظیفہ لینا اور ضد سے لینا کیسا ہے تفصیل سے بیان کریں ؟ محمد یوسف شاہ
ج: درست ہے شرعاً اس میں کوئی گناہ نہیں ۔ ۲۸/۴/۱۴۱۸ ھ
س: کیا خطیب اور واعظ جمعہ کے خطبے اور درس وغیرہ کی مقرر کر کے تنخواہ لے سکتا ہے ؟ حافظ محمد طیب لاہور
ج: لے سکتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :﴿اِنَّ اَحَقَّ مَا اَخَذْتُمْ عَلَیْہِ اَجْرًا کِتَابُ اللّٰه﴾ [سب سے زیادہ جس چیز پر تم اجرت لینے کا حق رکھتے ہو وہ اللہ کی کتاب ہے ] ۱۹/۱۰/۱۴۱۲ ھ
س: مسئلہ یہ ہے کہ کیا امامت ، خطابت ، تدریس قرآن ، نماز تراویح میں قرآن سنانا ، قرآنی دم اور قرآنی تعویز کی اجرت متعین کر کے لینا اس کا شرع میں کیا حکم ہے بالدلائل جواب دیں ؟ محمد اکرم عربی ٹیچر ضلع اوکاڑہ19/3/86
ج: صحیح بخاری جلد دوم کتاب الطب باب الشرط فی الرقیۃ بقطیع من الغنم صفحہ ۸۵۴ میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث کے آخر میں ہے :﴿فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنْہُمْ فَقَرَأَ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ عَلٰی شَائٍ فَبَرَأَ فَجَائَ بِالشَّائِ إِلٰی اَصْحَابِہِ فَکَرِہُوْا ذٰلِکَ وَقَالُوْا أَخَذْتَ عَلٰی کِتَابِ اللّٰه أَجْرًا حَتَّی قَدِمُوْا الْمَدِیْنَۃَ فَقَالُوْا یَا رَسُوْلَ اللّٰهِ اَخَذَ عَلٰی کِتَابِ اللّٰهِ أَجْرًا فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِنَّ اَحَقَّ مَا اَخَذْتُمْ عَلَیْہِ أَجْرًا کِتَابُ اللّٰه﴾ [صحابہ رضی اللہ عنہم میں سے ایک آدمی گیا تو اس نے چند بکریوں کے عوض سورۃ الحمد پڑھ کر دم کیا وہ آدمی تندرست ہو گیا وہ بکریاں لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس آیا انہوں نے اس کو برا سمجھا اور کہا تو نے