کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 374
[جس نے دھوکا کیا وہ ہم میں سے نہیں]اسی طرح دلالی کی اجرت کے علاوہ بیع اور سودے میں کوئی اور خرابی ہو مثلاً سود یا بیع کا منہی عنہ ہونا تو بیع نہیں ہو گی درست ، نہ ہی دلالی اور نہ ہی دلالی کی اجرت ۔اللہ تعالیٰ عطا فرمائے ہمیں بس حلال کمانے کی توفیق وقدرت ، دور فرمائے ہم سے اقتصاد ومعیشت کی عسرت اور لائے ملک میں فقط مؤمن نیکوں کی سلطنت ، تمام احباب واخوان کی میرے ہدیہ سلام سے کرنا خوب خوب خدمت ۔ ۱۴/۷/۱۴۱۹ ھ س: کیا حیثیت ہے دلال کی ،جو دلالی کر کے رقم یا کمیشن وغیرہ وصول کرتا ہے ۔ کیا درست ہے کہ نہیں؟ غلام مصطفی شیخوپورہ س: صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :﴿لاَ یَبِعْ حَاضِرٌ لِّبَادٍ﴾ حضری بدوی کی خاطر بیع نہ کرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے مفہوم ہے کہ حضری حضری کے مال کی بیع ، بدوی بدوی کے مال کی بیع ، اور بدوی حضری کے مال کی بیع (دلالی) کر سکتا ہے تو حضری کا بدوی کی دلالی کرنا ممنوع ہے اور باقی دلالی کی مذکورہ بالا تینوں صورتیں درست ہیں بشرطیکہ ان میں کوئی اور خلاف شرع چیز نہ پائی جاتی ہو ۔ ۲۵/۱۱/۱۴۱۹ھ س: شاید آپ کو معلوم ہے کہ میرے والدبھائی وغیرہ آڑھت کا کام کرتے ہیں اور چاول کے موسم میں بینک سے سرمایہ لیتے ہیں جس کا وہ سود ادا کرتے ہیں ۔ میں نے اپنی کوشش کے مطابق ان کو بہت سمجھایا لیکن جب وہ باز نہ آئے تو میں نے اپنا نان ونفقہ ان سے علیحدہ کر لیا حتیٰ کہ رہائش بھی علیحدہ اختیار کر لی ۔ اور قطعی طور پر ان کے گھر کا کھانا پینا بند کر دیا۔ قربانی کے موقع پر اصرار کے باوجود میں اور میری بیوی نے شرکت نہیں کی جبکہ اس وقت سارا خاندان اکٹھا تھا ۔ یہ سب کچھ حرام غذا سے بچنے کے لیے اور اللہ کی ناراضگی سے بچنے کے لیے کیا اب تقریباً دو سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے ۔ میری بھتیجی کی شادی ہے ۔ بھائی نے وہ بیٹی بہن سے لے کر پالی ہے شادی میں شرکت کا مسئلہ ہے نیز رمضان المبارک میں وہ مسجد میں افطاری کا سامان بھی بھیجتے ہیں اور بعض اوقات جب ان کے گھر جانا پڑتا ہے تو وہ مہمان نوازی کے طور پر کوئی چیز پیش کرتے ہیں ۔ اور پھر کھانے کا اصرار کرتے ہیں ۔ اب میں نے بعض اہل علم سے دریافت کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ان کا کاروبار ناجائز اور حرام ہے لیکن آپ کھا سکتے ہیں ۔ اور تحفتاً ان سے اشیاء یا کھانا لے سکتے ہیں ۔ اور بعض بزرگوں نے کہا ہے جب حلال اور حرام روزی مکس ہو جائے تو دوسرے کے لیے استعمال کی اجازت ملتی ہے بعض دوست کہتے ہیں کہ قطع رحمی اس سے بھی بڑا گناہ ہے ۔ بعض اہل علم دوست حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے واقعہ سے استدلال کرتے ہیں۔ بعض یہود ونصاریٰ کے کھانے سے