کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 335
جائے گی کہ نہیں ؟ عبدالغفور ولد عبدالحق شاہدرہ لاہور 15/4/97 ج: اس صورت میں بھی طلاق ہو جاتی ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ﴾ الآیۃ [1] [اور جب تم طلاق دو عورتوں کو پس وہ پہنچ جائیں اپنی مدت کو] ۲۹/۱۲/۱۴۱۷ ھ س: ایک آدمی نے اپنی بیوی کو لکھ کر ایک طلاق بھیجی جو کہ اس کی بیوی کو نہ مل سکی یعنی اس کی بیوی کو اس طلاق کا علم نہ ہوا پھر وقفے وقفے کے بعد اس آدمی نے اپنی بیوی کو دو طلاقیں لکھ کر بھیج دیں وہ دو طلاقیں اس کی بیوی کو مل گئیں ۔ تو بتائیں کیا عورت کو تین طلاقیں ہو گئیں کہ نہیں یاد رہے کہ عورت کو پہلی طلاق کا علم نہ ہو سکا ؟ عبدالغفور ولد عبدالحق شاہدرہ لاہور ج: صورت مسؤلہ میں تین طلاقیں واقع ہو چکی ہیں ۔ ۲۳/۵/۱۴۱۷ ھ س: گھر میں کسی بات پر لڑائی ہو جاتی ہے بندہ کہتا ہے اچھا اگر اب دوبارہ میں نے فلاں کام کیا تو میں اپنی بیوی کو طلاق دے دوں گا والد صاحب ڈانٹتے ہیں تو کہتا ہے میری طلاق ہے طلاق جتنی بار منہ سے نکل سکا مگر عورت یہ الفاظ نہیں سنتی بعد میں دوسروں نے عورت سے پوچھا تواس نے کہا کہ میں نے نہیں سنا ہے باقی ہم تو ٹھیک ٹھاک ہیں چونکہ جہالت کا دور دورہ تھا اس لیے نہ کسی نے یہ بات کسی اہل علم کو بتائی اور نہ خود محسوس کیا۔ رہتے رہے اسی بے دلی کے ساتھ اب پھر بندہ باہر سے گھر آیا تو جھگڑا ہو رہا تھا پوچھا کہ کیا ہو رہا ہے جواب میں کہا کہ کچھ نہیں اس نے کہا کہ ہر وقت جھگڑا ہے میں طلاق دے دوں گا پھر والد صاحب نے ڈانٹا اور روکنے کے لیے اٹھے مگر اس نے کہہ دیا کہ میں نے چھوڑی ہوئی ہے چھوڑی ہوئی تین مرتبہ ۔ مگر بیوی نے یہ باتیں نہیں سنیں بعد میں عورت کو بتایا گیا اور علیحدہ کر لیا گیا ۔ اب بندہ نادم ہے قرآن واحادیث کی رو سے بتائیں کہ کیا اب بندہ عورت واپس لا سکتا ہے یا کہ نہیں ؟ عبدالرشید ج: صورت مسؤلہ میں ایک طلاق واقع ہو چکی ہے صحیح مسلم کی حدیث سے ثابت ہے تین طلاق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد ودور میں ایک ہی طلاق ہوا کرتی تھیں آپ کی تحریر سے پتہ چلتا ہے کہ عدت بھی گزر چکی ہے لہٰذا اب آپ اپنی اس مطلقہ بیوی کے ساتھ نیا نکاح کر سکتے ہیں قرآن مجید میں ہے :﴿وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ اَجَلَہُنَّ فَلاَ تَعْضُلُوْہُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَہُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَہُمْ بِالْمَعْرُوْفِالآیۃ [اور جب طلاق دو تم عورتوں کو پس پہنچیں اپنی عدت کو پس مت منع کرو ان کو یہ کہ نکاح کریں خاوندوں اپنے سے جب راضی ہوں آپس میں ساتھ
[1] البقرۃ ۲۳۲