کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 325
ج: آپ لکھتے ہیں ’’وضوء کے لیے ضروری ہے کہ پہلے نجاست کو دور کیا جائے یا غسل جنابت کیا جائے ‘‘ تو محترم گذارش ہے کہ دوبارہ بیوی کے پاس جانے کے لیے وضوء یا جماع کے بعد کھانے پینے یا سونے کے لیے وضوء کی خاطر آپ کی ذکر کردہ چیزیں ضروری نہیں لہٰذا اشکال ختم اگر دوبارہ بیوی کے پاس جانے وضوء اور اور جماع کے بعد سونے یا کھانے پینے کی خاطر وضوء میں نجاست کا دور کرنا یا غسل جنابت ضروری ہونے کی کوئی آیت یا صحیح حدیث آپ کے علم میں ہو تو مجھے مطلع فرمائیں آپ کا انتہائی شکرگزار ہوں گا ۔ ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ ۲۵/۳/۱۴۱۹ ھ
س: ایک آدمی قسم کھا کر یہ کہتا ہے کہ میں دس دن سے پہلے اپنی بیوی سے صحبت نہیں کروں گا ۔ لیکن ابھی دس دن نہ ہوئے تھے کہ وہ اپنی بیوی کے پاس گیا اور بوس وکنار کیا اور اس کے ساتھ چمٹ گیا جس کی وجہ سے آدمی کی منی نکل گئی یاد رہے کہ دخول نہ ہوا کہ آدمی کی منی نکل گئی ۔کیا اس طرح کرنے سے اس آدمی نے جو قسم کھائی تھی وہ ٹوٹ گئی یا نہیں کفارہ پڑے گا یا نہیں ؟اگرآدمی کی یہی مذکورہ صورت روزہ کی حالت میں ہو تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟قرآن وحدیث سے دلائل دیں ؟ عبدالغفور
ج: صورت مسؤلہ میں قسم ٹوٹ گئی ہے کفارہ واجب ہے نیز ایسی صورت جماع وصحبت میں روزہ بھی ٹوٹ جاتا ہے۔ واللہ اعلم
۱/۵/۱۴۱۹ ھ
س: ایک آدمی نے قسم کھائی کہ وہ اپنی بیوی سے صحبت نہ کرے گا ۔ ایک دن اس آدمی نے اپنی بیوی کو پکڑا اور اپنے ساتھ لگایا جس سے اس آدمی کی منی نکل گئی لیکن صحبت واقع نہ ہوئی تو کیا اس طرح بغیر صحبت کے منی نکل جانے سے اس کو قسم کا کفارہ پڑے گا یا نہیں یعنی کیا یہ فعل صحبت میں شامل ہو گا یا نہیں؟ عبدالغفور
ج: اس سوال کا جواب آپ کے اسی سوال میں مذکور ہے کیونکہ آپ نے سوال میں لکھا ہے ’’لیکن صحبت واقع نہیں ہوئی‘‘ اب اس کے بعد آپ کا لکھنا ’’یہ فعل صحبت میں شامل ہو گا یا نہیں‘‘ بے معنی ہے بہتر ہے کہ قسم کھانے والے سے پوچھ لیں اس نے اپنی قسم ’’وہ اپنی بیوی سے صحبت نہ کرے گا‘‘ میں صحبت سے کیا چیز مراد لی ہے ؟ دیانتداری سے جو وہ بتائے اس پہ فیصلہ فرما دیں ۔ واللہ اعلم
۲۱/۸/۱۴۱۹ ھ
س: میں ایک لڑکی کو سخت ناپسند کرتا ہوں لیکن میری والدہ اور بہن بھائیوں نے ضد کر کے میری شادی اس سے کر دی ہے لڑکی کا صرف اتنا قصور ہے کہ میں اسے سخت ناپسند کرتا ہوں ۔ میرے ہاں بیٹا کی پیدائش بھی ہوئی ہے اس لڑکی کو چھوڑنے میں میری والدہ کی ناراضگی حائل ہے اب مجھے اسکا حل بتائیں؟ محمد افضل