کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 312
ج: مشرک وکافر لڑکے یا لڑکی (خواہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث یا دیوبندی یا بریلوی یا کچھ اور کہلائے) کا مومن لڑکی یا لڑکے کے ساتھ نکاح شرعاً درست نہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَلاَ تَنْکِحُوْا الْمُشْرِکَاتِ حَتّٰی یُؤْمِنَّ﴾[1] [اورمشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو جب تک وہ ایمان نہ لائیں] اور بیان ہے :﴿وَلاَ تُمْسِکُوْا بِعِصَمِ الْکَوَافِرِ﴾ [2] [اور مت پکڑ رکھو نکاح عورتوں کافروں کا] ہاں مومن مرد کتابیہ محصنہ عورت سے نکاح کر سکتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِیْنَ أُوْتُوْا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ﴾[3] [اور پاک دامن عورتیں ان لوگوں میں سے جو دئیے گئے کتاب پہلے تم سے] ۱۸/۱۰/۱۴۱۷ ھ
س: حدیث میں لڑکی کو دیکھنے کی اجازت ہے کیا لڑکی کو بھی لڑکے کو دیکھنے کی اجازت ہے ؟ محمد سلیم
ج: لڑکی کے اپنے منگیتر کو دیکھنے کے متعلق مجھے کوئی حدیث معلوم نہیں ۔ ۲۴/۱۱/۱۴۱۴ ھ
س: آپ شادی کرنے کا شرعی طریقہ لکھ کر دیں ؟ جزاکم اللّٰه خیراً۔ حافظ برہان ثاقب نیو وسن پورہ لاہور
ج: آپ نے سوال فرمایا : ’’آپ شادی کرنے کا شرعی طریقہ لکھ کر دیں ؟‘‘ تو محترم ! کتاب وسنت میں شادی کے سلسلہ میں جو چیزیں آئیں وہ اختصاراً مندرجہ ذیل ہیں بتوفیق اللہ تبارک وتعالیٰ وعونہ % نکاح %دلہا کی رضا واجازت % دلہن کی رضا واجازت % لڑکی کے ولی کی رضا واجازت %مہر % عادل گواہ %ولیمہ % لڑکے اور لڑکی دونوں کا محصن وعفیف ہونا % لڑکے کا مسلم ہونا % لڑکی کا مسلم یا کتابیہ ہونا %لڑکی کو زیور پہنانا ۔ باقی شادی بیاہ کے موقع پر برات ، جہیز اور دیگر رائج رسومات کتاب وسنت میں مجھے کہیں نہیں ملیں ۔ واللہ اعلم ۲۸/۶/۱۴۲۰ ھ
س: (۱) کیا نکاح میں ایک ہی خطبہ ہوتا ہے ؟ اور مسنون آیات کے علاوہ نکاح کے خطبہ میں کون سی آیات پڑھی جاتی ہیں ؟ خطبہ بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر دیا جائے ؟
(۲) قرآن وحدیث کی روشنی میں اگر کوئی خطیب خطبہ نکاح کے دوران مختصر نکاح کے متعلق وعظ کرنا چاہے تو اس کے لیے کون سی آیات اور احادیث مناسب رہیں گی ؟
(۳) ایک خطبہ میں صرف ایک آدمی کا ہی نکاح پڑھایا جاتا ہے یا کہ ایک سے زائد کا بھی ہو سکتا ہے ؟
(۴) ایجاب وقبول کا شرعی طریقہ کار کیا ہے فرض کریں کہ نسیم کی شادی عظیم سے ہونی ہے اور حق مہر ۵۰۰ روپے ہے تو کس طرح ایجاب وقبول کروایا جائے گا ۔ صرف نکاح والوں کا نام لینا کافی ہے یا کہ نسیم دختر مقبول کو عظیم بن اشرف
[1] [البقرۃ ۲۲۱پ۲]
[2] [الممتحنۃ ۱۰پ۲۸]
[3] [المائدۃ ۵پ۶]