کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 311
آشنا] کتابیہ کو ایسے موقع پر کلمہ پڑھانا ضروری نہیں ورنہ نکاح مسلمہ سے ہوا نہ کہ کتابیہ سے ۔ یہ نکاح عام اسلامی نکاح کی طرح ہی پڑھایا جائے گا پھر اس میں ولیمہ بھی ہو گا البتہ کتابیہ بیوی کے رشتہ دارکو جو اہل کتاب سے ہو الگ کھانا کھلایا جائے گا ایسا گھول میل ہر گز نہیں ہو گا جس سے اسلام کے غلبہ ، علو اور شوکت پر آنچ آئے ۔
(۲) اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿لاَ ہُنَّ حِلٌّ لَّہُمْ وَلاَ ہُمْ یَحِلُّوْنَ لَہُنَّ﴾[1] [نہیں وہ عورتیں حلال واسطے ان کافروں کے اور نہ کافر حلال واسطے ان عورتوں کے] مومن عورتیں کافر مردوں کے لیے حلال نہیں اور کافر مرد مومن عورتوں کے لیے حلال نہیں البتہ اس قانون وقاعدے سے کتابیہ عورت کا مسلم مرد کے ساتھ نکاح مذکورہ آیت مائدہ کے پیش نظر مستثنیٰ ہے صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مرفوعاً ہے :﴿لاَ یَرِثُ الْمُسْلِمُ الْکَافِرَ ، وَلاَ الْکَافِرُ الْمُسْلِمَ﴾ [نہ وارث بنے گا مسلمان کافر کا اور نہ کافر مسلمان کا] [2] ۲۳/۱۱/۱۴۱۸ ھ
س: تم میں سے جو مرد عورت مجرد ہوں ان کا نکاح کر دیا کرو اور اپنے نیک بخت غلام لونڈیوں کا بھی اور اگر وہ مفلس بھی ہوں گے تو اللہ ان کو اپنے فضل سے امیر بنا دے گا اللہ کشادگی والا علم والا ہے ۔ ان لوگوں کو پاک دامن رہنا چاہیے جو نکاح کرنے کی قدرت یا طاقت نہیں رکھتے ۔ یہاں تک کہ اللہ ان کو اپنے فضل سے امیر بنا دے ۔
پہلی آیت میں نکاح کرنے کا حکم دیاگیا ہے اگر آدمی غریب ہی کیوں نہ ہو ۔
دوسری آیت میں یہ کہا گیا کہ اگر وہ نکاح کی قدرت نہ رکھتا ہو تو پرہیزگاری اختیار کرے ۔ قدرت نہ رکھتا ہو کی وضاحت فرما دیں کیوں کہ پہلی آیت میں غریب آدمی کو نکاح کرنے کا حکم دیا گیا تو غریب ہوتا ہی وہ ہے جو نکاح کی طاقت نہ رکھتا ہو تو دوسری آیت میں اس کو پرہیزگاری کا حکم دیا گیا ہے وضاحت فرمائیں؟
عبدالغفور ولد عبدالحق شاہدرہ لاہور
ج: پہلی آیت میں انکاح کا حکم ہے ۔﴿وَاَنْکِحُوْا الْاَیَامٰی﴾ [3] [اور نکاح کرو رانڈوں کا اپنے میں سے] خواہ وہ فقراء ہوں اس میں متعفف رہنے یا بننے کی ممانعت یا نفی نہیں ہے اور دوسری آیت میں﴿اِغْنَائُ اللّٰهِ مِنْ فَضْلِہٖ﴾ تک نکاح نہ پانے والوں کو متعفف رہنے کا حکم ہے نکاح نہ پانے والوں کے انکاح یا نکاح کی ممانعت یا نفی نہیں ہے لہٰذا دونوں آیتوں میں کوئی تعارض نہیں ۔ ۲۲/۵/۱۴۱۷ ھ
س: آیا اہل حدیث مسلک کا لڑکا یا لڑکی کسی بریلوی یا دیوبندی مسلک کی لڑکی یا لڑکے سے شادی کر سکتا ہے ؟
ڈاکٹر محمد حسین 15/2/97
[1] [الممتحنۃ ۱۰پ۲۸]
[2] [بخاری ۔ کتاب الفرائض ۔ باب لا یرث المسلم الکافر ولا الکافر المسلم]
[3] [النور ۳۲پ۱۸]