کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 310
نکاح کریں خاوندوں اپنے سے جب راضی ہوں] اس لیے آپ کی مسؤلہ صورت میں اہل حدیث آدمی کا حنفی آدمی کی اس مطلقہ بیوی سے بعد از عدت نکاح ہو سکتا ہے إلاَّ یہ کہ وہ مطلقہ بیوی اپنے خاوند کے پاس رہنے پر ہی راضی ہو تو پھر وہ اپنے اس طلاق دینے والے خاوند سے عدت کے اندر رجوع اور عدت کے بعد نکاح کر سکتی ہے کیونکہ شریعت حنفیوں اہل حدیثوں اور سب مسلمانوں کے لیے ایک ہی ہے دو یاچار پانچ نہیں ۔ واللہ اعلم ۲۹/۱۰/۱۴۰۷ ھ س: کیا عیسائی یا یہودی عورت سے نکاح کیا جا سکتا ہے جبکہ وہ بدستور عیسائی یا یہودی ہی رہے ؟ محمد امجد میرپور آزاد کشمیر16 اگست 1999 ج: ہاں درست ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿اَلْیَوْمَ اُحِلَّ لَکُمُ الطَّیِّبَاتُ وَطَعَامُ الَّذِیْنَ أُوْتُوْا الْکِتَابَ حِلٌّ لَّکُمْ وَطَعَامُکُمْ حِلٌّ لَّہُمْ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِیْنَ أُوْتُوْا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ﴾[1] [آج کے دن حلال کی گئیں واسطے تمہارے پاکیزہ چیزیں اور کھانا ان لوگوں کا کہ دئیے گئے ہیں کتاب حلال ہے واسطے تمہارے اور کھانا تمہارا حلال ہے واسطے ان کے اور پاک دامنیں مسلمانوں میں سے اور پاک دامنیں ان لوگوں میں کہ دئیے گئے ہیں کتاب پہلے تم سے] ۱۹/۶/۱۴۲۰ ھ س: (۱) کیا مسلمان مرد کتابیہ (یہودن یا عیسائن) سے نکاح کر سکتا ہے ؟ نکاح سے قبل کیا اسے کلمہ توحید پڑھانا ضروری ہے ؟ کیا یہ نکاح عام نکاح کی طرح پڑھایا جائے گا ؟ اور کیا اس میں اسی طرح ولیمہ اور ایک دوسرے خاندانوں کے ہاں آمدورفت اور گھول میل ہو گی ؟ (۲) مسلم اور غیر مسلم ایک دوسرے سے نکاح نہیں کر سکتے ۔ اور ایک دوسرے کے وارث بھی نہیں بن سکتے ۔ قرآن وحدیث اور آثار سے اس کی واضح دلیل درکار ہے ؟ محمد ادریس فاروقی ج: (۱) مسلم مرد کتابیہ (یہودیہ یا نصرانیہ) عورت کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ کتابیہ محصنہ ہو اور یہ مسلم مرد بھی محصن ہو اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِیْنَ أُوْتُوْا الْکِتَابَ مِنْ قَبْلِکُمْ إِذَآ اٰتَیْتُمُوْہُنَّ أُجُوْرَہُنَّ مُحْصِنِیْنَ غَیْرَ مُسَافِحِیْنَ وَلاَ مُتَّخِذِیٓ أَخْدَانٍ[2] [اور پاک دامنیں ان لوگوں میں کہ دئیے گئے کتاب پہلے تم سے جب دو تم ان کو مہر ان کے نکاح میں لانے والے نہ بدکاری کرنے والے اور نہ پکڑنے والے چھپے
[1] [المائدۃ ۵پ۶] [2] [المائدۃ ۵پ۶]