کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 294
ج: حرم کے اندر جہاں ٹھہرا ہوا ہے وہاں سے احرام باندھ سکتا ہے بدلیل حدیث﴿فَہُنَّ لَھُنَّ وَلِمَنْ أَتَی عَلَیْہِنَّ مِنْ غَیْرِ اَہْلِہِنَّ مِمَّنْ کَانَ یُرِیْدُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ﴾ [یہ مقامات وہاں کے رہنے والوں کے لیے ہیں اور ان کے لیے بھی جو وہاں سے گزر کر آئیں وہاں کے مقیمی نہ ہوں جو حج یا عمرہ کا ارادہ رکھتے ہوں ۔ (اس حدیث پر شیخین کا اتفاق ہے) [1]] ۹/۸/۱۴۱۷ ھ
س: ڈاکٹر فضل الٰہی صاحب نے اپنے دروس میں تقریباً تین دفعہ یہ بات دہرائی ہے کہ جب ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عورتوں کی بیماری کی وجہ سے بعد میں عمرہ کیا تو ان کے بھائی حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عمرہ نہیں کیا تھا ۔ جبکہ میرے پاس آپ کی کیسٹ موجود ہے جس میں آپ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عمرہ کیا تھا ۔ میں نے ڈاکٹر صاحب سے اس کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے مجھ سے کیسٹ طلب فرمائی مگر چونکہ میرے پاس آپ کی ایک سے زیادہ کیسٹیں ہیں اس لیے میں کیسٹ تلاش نہیں کر سکا ؟ محمد نوید سلفی
ج: آپ نے تحریر فرمایا ’’جبکہ میرے پاس آپ کی کیسٹ موجود ہے جس میں آپ نے اس بات کا ذکر کیا ہے کہ حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے عمرہ کیا تھا‘‘ ۔
تو آپ کے ذمہ ہے کہ میری وہ کیسٹ پیش کریں جس میں مذکورہ بالا بات موجود ہو ایک سے زیادہ کیسٹوں کا ہونا وہ کیسٹ تلاش نہ کر سکنے کے لیے کوئی عذر نہیں لہٰذا ہمت کریں اوروہ کیسٹ تلاش فرمائیں مہربانی ہو گی۔
باقی جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ بات آج تک اس بندہ فقیر الی اللہ الغنی نے نہ کسی تقریر میں کہی اور نہ ہی کسی تحریر میں لکھی ہاں صحیح بخاری کے درس میں یہ بات بارہا آئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کو حکم دیا کہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو تنعیم سے عمرہ کروائے تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان کو تنعیم سے عمرہ کروایا [2]۔ واللہ اعلم ۲۴/۴/۱۴۲۰ ھ
س: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی مبارک میں کون سا حج کیا ہے اور اس کا کیا نام ہے ؟
عبدالمجید درزی چک نمبر ۴۲ سرگودھا
ج: حج قران کیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کے بعد احرام نہ کھولنے پر فرمایا تھا:
﴿لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ اَمْرِیْ مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا اَہْدَیْتُ﴾ [3] [اگر مجھے پہلے علم ہو جاتا جس چیز کا بعد میں علم ہوا ہے
[1] [بخاری ۔ کتاب الحج ۔ باب مہل من کان دون المواقیت]
[2] [بخاری ۔ کتاب العمرۃ ۔ باب عمرۃ التنعیم]
[3] [بخاری کتاب العمرۃ ۔ باب عمرۃ التنعیم]