کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 262
سے ان کا دعویٰ ومطلوب بھی ثابت ہو رہا ہو تو آپ اس کو قبول فرمائیں اور اپنا موقف چھوڑ دیں اور اگر ان کے پیش کردہ دلائل صحیح نہ ہوں یا ان سے ان کا دعویٰ ومطلوب ثابت نہ ہوتا ہو تو ان کی خیر خواہی کے پیش نظر احسن طریقہ سے اور نرم لہجہ میں ان کے دلائل کی کمزوری یا مطلوب پر دلالت نہ کرنے کو ان پر واضح فرما دیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے﴿اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ﴾ (الحدیث) [دین خیر خواہی کا نام ہے] [1] نیز جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی (کئی چیزوں پر بیعت کا ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں) ’’وَالنُّصْحَ لِکُلِّ مُسْلِمٍ‘‘ [اور ہر مسلمان کی خیر خواہی] اس لیے آپ اپنی اور دوسروں کی خیر خواہی کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اور بات کرتے وقت مخاطب کے ادب واحترام کو ضرور بالضرور ملحوظ رکھیں ۔ س: جنازہ کے بعد قبر پر دفنانے کے بعد دعا سے پہلے سورہ بقرہ کا پہلا رکوع اور آخری رکوع پڑھنا چاہیے یا نہیں ؟ محمد یوسف شاہ ج: یہ ثابت نہیں ہے۔ ۲۸/۴/۱۴۱۸ ھ س: محترم جناب حافظ عبدالمنان صاحب کیا فرماتے ہیں علماء اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں قرآن پڑھنا کیسا ہے؟ آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں ؟ حجاج اللہ صمدانی ج: قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں رہی یہ بات کہ قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت کرنا قرآن وسنت میں کہیں ممنوع نہیں تو معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے قبرستان میں قرآن مجید کی تلاوت کا جواز نہیں نکلتا دیکھئے قبرستان میں اذان کہنا کتاب وسنت میں کہیں ممنوع نہیں مگر اہل علم سے کوئی بھی قبرستان میں اذان کے جواز کا قائل نہیں بالکل اسی طرح بے شک قرآن مجید کی تلاوت در قبرستان کی ممانعت نہیں آئی تو اس نہ آنے سے جواز نہیں نکلتا کیونکہ اس کا ثبوت قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت حدیث میں نہیں ملتا ۔ واللہ اعلم ۲۹/۱۰/۱۴۱۸ ھ س: فوت شدہ بندہ کے لیے جو قرآن خوانی کی جاتی ہے اس کا ثواب میت کو پہنچتا ہے جیسا کہ آج کے دور میں ختم قرآن میت کے لیے لوگ کرتے ہیں یا یہ کہ ایک بندہ قرآن سے ایک رکوع یا ایک پارہ پڑھ کر میت کو ثواب پہنچانے کی دعا کر سکتا ہے قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ؟ ملک محمد یعقوب ہری پور 89/10/22 ج: فوت شدگان کے لیے قرآن خوانی ، اس قرآن خوانی کے ثواب کا فوت شدگان کو پہنچنا اور قرآن یا اس کا کچھ
[1] [مسلم ۔ کتاب الایمان ، باب بیان ان الدین النصحیۃ]