کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 256
ہے ۔ ۲۱/۱۱/۱۴۰۶ ھ س: جنازہ میں عورت کے لیے دعاؤں میں صیغے بدلنا چاہیے یا نہیں ؟ محمد یوسف شاہ ج: دونوں طرح درست ہے ۔ ۲۸/۴/۱۴۱۸ ھ س: آپ کے شہر گوجرانوالہ کے ایک مولانا صاحب ہمارے علاقے میں آئے اور کہا کہ غائبانہ نماز جنازہ جائز نہیں آپ قرآن وسنت کی روشنی میں رہنمائی کریں؟ محمد امجد میرپور ج: غائبانہ نماز جنازہ درست ہے خواہ شہید کی ہو خواہ غیر شہید کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی نماز جنازہ پڑھی اور شہداء احد کی آٹھ سال بعد نماز جنازہ پڑھی[1] جو دونوں ہی غائبانہ ہیں ۔ ۱۵/۱/۱۴۲۰ ھ س: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کروا کر صحابہ کو اکٹھا کر کے غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی ہے یا نہیں ؟ سید عبدالغفور ج: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی وفات پہ فرمایا تھا تمہارا بھائی نجاشی فوت ہو گیا اس کی نماز جنازہ پڑھو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی [2]اگر منادی سے آپ کوئی مخصوص قسم کی منادی مراد رکھتے ہیں تو پھر غور طلب یہ امر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کروا کر صحابہ رضی اللہ عنہم کو اکٹھے کر کے کوئی حاضرانہ نماز جنازہ بھی پڑھائی ہے یا نہیں ؟ غائبانہ تو بعد کا مسئلہ ہے ۔ ۱۸/۸/۱۴۱۹ ھ س: نجاشی کے غائبانہ جنازہ کے علاوہ اور مسلمانوں (صحابہ) کے غائبانہ جنازہ کے حوالہ جات تحریر کریں؟ محمد اشرف بھٹی 13اکتوبر 1987 ج: نجاشی کے غائبانہ جنازہ والی حدیث کے علاوہ غائبانہ جنازہ کی احادیث پیش کرنے کی ضرورت تب ہے جب نجاشی کے جنازہ والی حدیث ثابت نہ ہو یا اس سے غائبانہ نماز جنازہ ثابت نہ ہوتی ہو تو جب نجاشی کے غائبانہ نماز جنازہ والی حدیث ثابت ہے بخاری ومسلم میں بھی موجود ہے اور اس سے غائبانہ نماز جنازہ بھی ثابت ہو رہی ہے تو عمل کے لیے تو اتنا ہی کافی ہے اس کے علاوہ احادیث پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ھذا ما عندی و اللّٰہ اعلم ۲۴/۲/۱۴۰۸ ھ س: جنازہ کے بعد قبر پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا سنت سے ثابت ہے ؟ محمد صفدر عثمانی گوجرانوالہ ج: قبرستان میں اہل قبور کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے [3] اور دفن کے بعد قبر پر ہاتھ اُٹھا
[1] [بخاری کتاب المغازی ۔ باب غزوۃ احدٍ] [2] [بخاری ۔ کتاب الجنائز ۔ باب الرجل ینعی الی اہل المیت بنفسہ] [3] [مسلم۔کتاب الجنائز۔باب ما یقال عند دخول المقابر۔ نسائی۔کتاب الجنائز۔باب الامر بالاستغفار للمؤمنین]