کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 250
(۲) تکبیر تحریمہ سات تکبیروں میں شامل نہیں کیونکہ تکبیر تحریمہ نماز عید کے ساتھ مخصوص نہیں حدیث میں صلاۃ عید میں تکبیرات کا تذکرہ ہے پھر بیہقی اور دار قطنی کی بعض روایات میں تکبیر تحریمہ یا تکبیر نماز کے سوا کے لفظ بھی وارد ہوئے ہیں ۔ واللہ اعلم ۱۸/۱۲/۱۴۱۹ ھ س: کیا عیدین کے جمعہ کی طرح دو خطبے ہیں یعنی خطیب ایک خطبہ کھڑا ہو کر دے پھر بیٹھ جائے پھر کھڑا ہو کر دوسرا خطبہ دے یا کہ ایک ہی خطبہ ہے یعنی درمیان میں بیٹھا نہیں جائے گا نیز جو علماء عید کے خطبہ کو جمعہ کے خطبہ پر قیاس کرتے ہیں ان کے قیاس کی کیا حیثیت ہے ؟ حبیب الرحمان بن نذیر احمدگلستان کالونی فیصل آباد1/9/97 ج: عیدین کا ایک خطبہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ سے ثابت ہے البتہ عیدین کے لیے دو خطبے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں دو خطبے والی کوئی ایک روایت بھی درجہ احتجاج وقبول تک نہیں پہنچتی ۔ رہا عدد میں خطبہ عیدین کو خطبہ جمعہ پر قیاس کرنا تو اس کی شرعاً کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آتی ۔ واللہ اعلم ۱۷/۵/۱۴۱۸ ھ س: عیدین کے خطبہ کے متعلق آپ کا فتویٰ موصول ہوا جس میں آپ نے فرمایا ہے کہ : ’’عیدین کا ایک خطبہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ سے ثابت ہے ‘‘ عرض ہے کہ مجھے وہی احادیث مطلوب ہیں کہ جن میں ایک خطبے کا ذکر ہے ۔ یہ بات تو مسلم ہے اورمحقق ہے کہ دو خطبوں والی کوئی روایت بھی درجہ احتجاج کو نہیں پہنچتی ۔ اگر آپ مہربانی فرماتے ہوئے ان احادیث کی تفصیل لکھ بھیجیں کہ جن سے ایک خطبہ ثابت ہوتا ہے تو نہایت ہی شاکر ہوں گا ۔ جزاک اللّٰه خیراً حبیب الرحمان بن نذیر احمد گلستان کالونی فیصل آباد30/9/97 ج: آپ کے سوال کا جواب مندرجہ ذیل ہے بتوفیق اللہ سبحانہ وتعالیٰ وعونہ (۱) ﴿عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : شَہِدْتُّ الْعِیْدَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَأَبِیْ بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ، فَکُلُّہُمْ کَانُوْا یُصَلُّوْنَ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ﴾ [حضرت ابن عباس (رضی اللہ عنہما)سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر وعمر وعثمان (رضی اللہ عنہم)کے ساتھ نماز عیدین میں حاضر ہوا پس وہ تمام خطبہ سے پہلے نماز پڑھتے تھے] [1] (۲) ﴿عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:کَانَ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ،وَأَبُوْبَکْرٍ ،وَعُمَرُ یُصَلُّوْنَ الْعِیْدَیْنِ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ﴾ [حضرت ابن عمر (رضی اللہ عنہما) سے ہے انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر وعمر (رضی اللہ عنہما) عیدین کی نماز خطبہ سے پہلے
[1] [ صحیح البخاری کتاب العیدین باب الخطبۃ بعد العید ۱/۱۳۱]