کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 235
ج: تئیس کلو میٹر یا اس سے زیادہ مسافت والا سفر کرنا ہو تو شہر ، قصبہ یا گاؤں کے مکانوں سے باہر نکل جانے پر قصر شروع ہے مسافر متردد ہو آج واپس جاتا ہوں کل واپس جاتا ہوں کسی مقام پر حالت سفر میں ٹھہرنے کا ارادہ نہیں تو قصر کے لیے کوئی مدت مقرر نہیں جتنی دیر سفر میں رہے قصر کر سکتا ہے اگر کسی مقام پر کچھ عرصہ اقامت وٹھہرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو چار دن یا اس سے کم دن اقامت کے ارادہ کی صورت میں قصر اور چار دن سے زائد مدت اقامت کے ارادہ کی صورت میں منزل مقصود پر پہنچتے ہی نماز پوری پڑھے مسافت مذکورہ کی دلیل صحیح مسلم کی تین فرسخ والی حدیث ہے اور مدت مذکور کی دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسفار والی احادیث ہیں بخاری ومسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چار ذوالحجہ کو مکہ معظمہ پہنچے اور بخاری مسلم میں ہی ہے کہ یوم ترویہ ۸ ذوالحجہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ روانہ ہوئے اور حدیث سے ثابت ہے کہ مکہ میں ان چار دن والے قیام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز قصر پڑھتے رہے تو ارادہ بنا کر دوران سفر چار دن سے زائد قیام میں قصر کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔ جب آدمی نے سفر پر جانا ہو مگر ابھی تک وہ اپنے شہر ، قصبہ یا گاؤں کے مکانوں سے باہر نہیں پہنچا نہ وہ نماز قصر کر سکتا ہے اور نہ ہی جمع تقدیم وتاخیر کیونکہ ابھی تک وہ مسافر بنا ہی نہیں بدستور مقیم ہی ہے ۔ ۲۴/۱/۱۴۲۰ ھ س: (۱) آپ نے جو قصر نماز کی مسافت ۲۳ کلو میٹر بتائی ہے مجھے سمجھ نہیں آیا کہ تین فرسخ سے ۲۳ کلو میٹر کیسے بنتے ہیں تھوڑی سی وضاحت کر دینا ویسے میں نے بنا کر دیکھے تھے تو ۲۱۰۶ کلو میٹر بنے تھے ۔ (۲) چار دن کسی جگہ اقامت کا ارادہ ہو تو پہلے دن ہی سے پوری نماز پڑھنی چاہیے ۔ اس صورت میں کیا مسئلہ ہے ایک آدمی کسی جگہ جاتا ہے اور اس کا ارادہ یہ ہے کہ وہ وہاں چھے دن رہے گا دو چار گھنٹے گزارنے کے بعد اس کا ارادہ تبدیل ہو گیا کیا وہ قصر نماز پڑھے یا پوری۔ (۳) ایک آدمی کسی جگہ پر ایک راستہ سے جائے تو ۲۵ کلو میٹر کی مسافت بنتی ہے دوسرے راستہ سے جائے ۱۲ کلو میٹر مسافت بنتی ہے اب جو مسافت طے کرے گا اس کا اعتبار ہو گا یا کم مسافت کا یا زیادہ مسافت کا۔ (۴) سفر کر کے کسی جگہ پر گئے تو امیر نے حکم دیا تم نے یہاں دس دن ٹھہرنا ہے دس دن کا عرصہ پورا ہونے کے بعد اب وہ اگلے حکم کا منتظر ہے پہلے دس دن تو وہ پوری نماز پڑھے گا کیا دس دن کے بعد والی صورت پر مذبذب والی نماز ہے یاوہ پوری نماز پڑھے ۔ محترم استاذ صاحب سوالوں کا جواب ضرور دینا ۔ اور ایک اچھی سی جامع دعا بھی لکھ دینا کوئی نصیحت ضرور لکھنا جس سے دنیا وآخرت میں کامیاب ہو جاؤں ۔ قاسم بن سرور24/8/99 ج: سوالوں کے جواب ترتیب وار مندرجہ ذیل ہیں بتوفیق اللّٰہ تبارک وتعالیٰ وعونہ