کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 233
کر سکتی ہے ؟ حافظ محمد فاروق تبسم ج: مسافر نے اگر ارادہ بنا لیا کہ فلاں مقام پر اس نے چار ایام سے زیادہ مدت ٹھہرنا ہے تو وہ وہاں پہنچتے ہی نماز پوری پڑھے قصر نہ کرے کیونکہ حالت سفر میں ارادہ بنا کر ٹھہرنے کی صورت میں چار ایام سے زیادہ میں قصر کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ۔ ۱۰ دن اور ۱۹ دن والی روایات ایک مقام پر ارادہ بنا کر ٹھہرنے کی صورتیں نہیں جیسا کہ ان روایات کے سیاق سے واضح ہے تردد کی صورت میں کہ آج جاتا ہوں کل جاتا ہوں۔ کوئی مدت معین نہیں ۔ عورت اپنے والدین کے پاس اگر مسافر ہے تو شروط قصر کی موجودگی میں قصر کر سکتی ہے مثلاً ایک عورت کی شادی ہو چکی ہے وہ اپنے میاں کے پاس مسافت قصر پر مقیم ہے چار دن یا کم مدت کے لیے اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی ہے تو وہ نماز قصر پڑھ سکتی ہے بلکہ اس کے لیے قصر افضل ہے ۔ واللہ اعلم ۳/۱۲/۱۴۱۹ ھ س: جب آدمی ایک سال سفر کرے یا کم یا اس سے زیادہ تو نماز سفر والی پڑھے یا نہ ؟ محمد قاسم نورستانی ج: سفر کے دوران اقامت کی صورت میں انیس بیس دن سے زیادہ نماز قصر کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ ھذا ما عندی و اللّٰہ اعلم ۶/۶/۱۴۱۱ ھ س: مسافر آدمی کتنے دن کے قیام پر قصر نماز ادا کر سکتا ہے اور حدیث کا مفہوم بھی واضح کر دیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہاجر حج کے ارکان پورے کرنے کے بعد تین دن سے زیادہ نہ رکیں ؟ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر پر جاتے تو جب تک گھر آ نہ جاتے قصر کرتے رہتے کیا اس حدیث سے یہ نکلتا ہے کہ آدمی سفر پر جتنے دن چاہے رہے قصر کرتا رہے گا دنوں کے قیام کی قید نہیں ؟ وضاحت کریں ؟ عبدالغفور ولد عبدالحق لاہور ج: تردد کی صورت میں قصر کے لیے شرعاً کوئی مدت متعین نہیں البتہ ارادہ بنا کر دوران سفر کسی ایک جگہ قیام کی صورت میں چار دن سے زیادہ قصر کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں مکہ سے ہجرت کرنے والوں کے لیے مکہ میں اقامت جائز نہیں البتہ ادائیگی حج کے بعد مکہ میں تین دن رہنے کی ان کو اجازت ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسفار تردد یا چار دن ارادۃً اقامت بیک موضع پر مشتمل ہیں اور ان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصر کرتے رہے عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کایہی مطلب بنتا ہے ۔ ۲۲/۵/۱۴۱۷ ھ س: ہم کئی برسوں سے نماز قصر پڑھتے آ رہے ہیں قصر نماز کس حالت میں ہوتی ہے اور کتنے دن کے سفر میں کرنی چاہیے ہم اپنے گھر سے نکلے ہیں جہاد کے لیے میرا گھر کلاسکے ضلع گوجرانوالہ میں ہے اور آج کل میری ذمہ داری