کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 227
ہے تو کیا تہجد یا تراویح کے سوا اور زائد نوافل پڑھے جا سکتے ہیں۔ جیسا کہ اکثر لوگ نوافل ادا کرتے ہیں ۔ ان کی مشروعیت کیا ہے ؟ بلال احمد قریشی شرقپور کلاں شیخوپورہ ج: صحیح بخاری میں رمضان وغیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زائد رات کی نماز کی نفی سے صلاۃ اللیل کی افتتاحی دو رکعات اور بعد از وتر دو رکعات نکال کر زائد کی نفی مراد ہے کیونکہ چاروں رکعات صحیح احادیث سے ثابت ہیں نیز زائد کی نفی کرنے والی ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بیان سے ثابت ہیں ۔ مشکوٰۃ کا باب صلاۃ اللیل اور صحیح مسلم دیکھ لیں اطمینان ہو جائے گا ۔ ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ ۱۶/۹/۱۴۱۷ ھ س: ایک دوست کہتا ہے قیام اللیل کے علاوہ (جو گیارہ رکعات ہے) جتنے بھی نفل پڑھے جاتے ہیں پڑھ سکتا ہے مثلاً مغرب کی نماز کے بعد اور عشاء کی نماز سے پہلے جتنے چاہے نوافل پڑھ سکتے ہیں اس کا کیا ثبوت ہے کیا کوئی پڑھنا چاہے تو پڑھے یا وہی پڑھے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں ؟ ملک محمد یعقوب ہری پور27/7/89 ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول ، عمل اور تقریر میں سے کوئی بھی موجود ہو تو اس سے چیز کی مشروعیت ثابت ہو جائے گی اب آپ اپنے موصوف دوست سے دریافت فرمادیں کہ مغرب کی نماز کے بعد اور عشاء کی نماز سے پہلے جتنے کوئی چاہے نوافل پڑھ لے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی قول یا عمل یا تقریر سے ثابت ہوتا ہے؟ اگر وہ اس سلسلہ میں کوئی مرفوع صحیح یا حسن حدیث پیش فرما دیں تو آپ قبول فرمائیں جھگڑا نہ کریں بلکہ اس حدیث پر عمل پیرا ہو جائیں ۔ باقی اس چیز کا ثبوت پیش کرنا وہ آپ کے دوست کے ذمہ ہے ۔ ۶/۱/۱۴۱۰ ھ س: ہمارے بعض اہل حدیث حضرات رمضان المبارک کی طاق راتوں میں گیارہ رکعات سے زائد قیام کرتے ہیں۔ یعنی بیس رکعات یا اس سے کم وبیش پڑھتے ہیں کیا یہ عمل ٹھیک ہے جبکہ حدیث شریف سے گیارہ رکعات ثابت ہیں ؟ ملک محمد یعقوب ہری پور2/7/89 ج: قیام اللیل رمضان میں ہو یا غیر رمضان میں اس میں رکعات کو لمبا کر سکتے ہیں کہ قیام میں قرآن مجید زیادہ پڑھ لیں قیام اللیل کی رکعات کی تعداد کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ تعداد سے نہ بڑھانا چاہیے ۔ ۴/۱۳/۱۴۰۹ ھ س: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کے مطابق اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں کل ۱۱ رکعات پڑھتے تھے اس کی تفصیل درکار ہے رمضان میں تراویح تھی تو کیا وتر تین تھے ؟ اور غیر رمضان میں کون کون سی رکعتیں فرض وسنت ہیں ؟ گویا رمضان وغیر رمضان میں تعداد فرض ، سنت مؤکدہ اور وتر کی تعداد درکار ہے جو اللہ کے