کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 211
میں نزاع واختلاف بھی نہیں رہا ہاتھ اٹھانا تو اس کا اس دلیل میں ذکر تک نہیں تو المختصر جو چیز محل نزاع تھی اس کا تو اس دلیل میں ثبوت نہیں اور جس چیز کا اس دلیل میں ثبوت ہے وہ محل نزاع ہی نہیں ۔
دوسری دلیل میں ہاتھ اٹھانے کا ثبوت تو ہے مگر اس میں فرضی نمازوں کے بعد کی تخصیص نہیں یہ دلیل تو اذان اور تکبیر کے درمیان فرضی نمازوں سے قبل دعا کرنے مسجد میں داخل اور اس سے خارج ہوتے وقت دعا کرنے اور گھر میں داخل اور اس سے خارج ہوتے وقت دعا کرنے پر بھی چسپاں ہوتی ہے تو کیا جناب شاہد صاحب اور ان کے ہمنوا ان مقاموں پر بھی ہاتھ اٹھاتے ہیں آخر کیوں وہ ان مقاموں پر ہاتھ اٹھانے کو فرضی نمازوں کے بعد والی دعا میں ہاتھ اٹھانے والی حیثیت نہیں دیتے ؟ جبکہ دلیل دونوں دعاؤں پر یکساں چسپاں ہو رہی ہے اگر وہ فرمائیں ان مقاموں پر ہاتھ اٹھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں تو فرضی نمازوں کے بعد بھی ہاتھ اٹھانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے ۔
تیسری دلیل کا جائزہ دوسری دلیل کے جائزہ کے ضمن میں بیان ہو چکا ہے ۔ چوتھی دلیل شاہد صاحب نے کتاب الزہد والرقائق ص ۴۰۵ کے حوالہ سے ذکر کی ہے یہ کتاب ہمارے ہاں موجود نہیں لہٰذا شاہد صاحب کی خدمت میں گذارش ہے کہ اس دلیل کی سند اصل کتاب سے نوٹ فرما کر ہمیں بھیجیں تاکہ پتہ چل سکے یہ روایت صحیح بھی ہے یا نہیں ۔ پانچویں دلیل کا انہوں نے سرے سے کوئی حوالہ ہی نہیں دیا پھر وہ مرفوع بھی نہیں لہٰذا ان سے اپیل ہے کہ اس کا حوالہ لکھیں ۔ ایک آیت﴿وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِیٓ﴾ بھی لکھی ہے اس میں صرف دعا کرنے کا حکم ہے جس کے ہم بفضلہ تعالیٰ قائل وعامل ہیں یہ ہاتھ اٹھانے کی دلیل نہیں ہے۔ ۱۴۰۷ ھ
س: فرض نمازوں کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کے متعلق بتائیں کہ کیسے دعا مانگنی چاہیے کیونکہ حدیث میں آیا ہے کہ فرضی نماز کے بعد دعا جلد قبول ہوتی ہے ؟ محمد سلیم بٹ
ج: فرض نماز کے بعد دعا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے آپ نے اس چیز کی ترغیب بھی دی البتہ اس دعا میں ہاتھ اٹھانا رسول اللہ سے ثابت نہیں ۔ ۲۲/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س: انفرادی صورت میں دعا کرنے کے متعلق احادیث میں ہے کہ فرضی نماز کے بعد دعا قبول ہے اور دیگر احادیث میں دعا ہاتھ اٹھا کر کرنے کا ذکر بھی ہے اگر ان دونوں صورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انفرادی صورت فرضی نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کر لی جائے تو اس میں کیا حرج ہے ؟ محمد اکرم اوکاڑہ8/7/86
ج: مسجد میں داخل ہوتے اور اس سے خارج ہوتے وقت نیز گھر میں داخل ہوتے اور اس سے خارج ہوتے