کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 160
سکتا۔ واللہ اعلم ۲۱/۸/۱۴۱۹ ھ
س: ہمارے ہاں جامع مسجد میں جو امام صاحب ہیں وہ قرآن کریم غلط پڑھتے ہیں مثلاً زبر کو کھڑا زبر پڑھتے ہیں اور کھڑا زبر کو زبر پڑھتے ہیں میں نے امام صاحب کو کئی دفعہ کہا ہے کہ اپنا پڑھنا ٹھیک کرو لیکن وہ غور ہی نہیں کرتا اور جماعت والوں کو بھی کئی دفعہ کہا ہے وہ کہتے ہیں بس جی کام چل رہا ہے اب مجبوراً ہم نماز پڑھتے ہیں اگر نہ پڑھیں تو جماعت کا ثواب جاتا ہے نماز تو پڑھتے ہیں دل میں خدشہ رہتا ہے شاید ہوئی یا نہیں ؟ آپ برائے مہربانی اس کا حل جلدی ارسال کریں ۔ شفیق احمد فاروقی کامونکے گوجرانوالہ13/3/96
ج: اس قسم کے امام کی اقتداء میں نماز درست ہے کیونکہ کوئی بھی مسلمان جان بوجھ کر زبر کو کھڑا زبر اور کھڑے زبر کو زبر نہیں پڑھتا حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :﴿اَلْمَاہِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَۃِ الْکِرَامِ الْبَرَرَۃِ ، وَالَّذِیْ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَیَتَتَعْتَعُ فِیْہِ وَہُوَ عَلَیْہِ شَاقٌ لَہٗ أَجْرَانِ﴾ [1]متفق علیہ واللّٰہ اعلم
[جو قرآن کا ماہر ہے وہ نیک عزت والے کا تبوں کے ساتھ ہو گا اور جو قرآن کو پڑھتا ہے اور اس میں رک رک کر پڑھتا ہے اس پر مشقت ہوتی ہے اس کے لیے دو اجر ہیں] ۳۰/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س: جو شخص رمضان شریف میں فرض بغیر جماعت کے پڑھ لے وتر کی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ حافظ غلام رسول فیضی بھکر
ج: ہو سکتا ہے البتہ فرض نماز کو باجماعت پڑھنا فرض ہے اس کا بھی خیال ہونا چاہیے﴿وَارْکَعُوْا مَعَ الرَّاکِعِیْنَ﴾ [رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو] ۲۳ رمضان المبارک ۱۴۰۸ ھ
س: اگر جماعت ہو رہی ہو تو پیچھے سے کوئی آدمی آتا ہے تو کیا وہ ’’السلام علیکم‘‘ کہے یا چپ کر کے نماز میں شامل ہو جائے ؟ اگر پیچھے سے آنے والا سلام کہتا ہے نماز پڑھنے والوں کو کس طرح سلام کا جواب دینا چاہیے ؟ صابر علی شاکر شیخوپورہ8مئی 1997
ج: انسان نماز پڑھ رہے ہوں اکیلے یا باجماعت تو بعد میں آنے والا بلند آواز سے السلام علیکم کہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے ہوتے بعد میں آنے والے صحابی رضی اللہ عنہم آپ کو السلام علیکم کہتے تھے البتہ اتنی بلند آواز سے سلام کہنا جس میں ایڑی چوٹی کا زور ہو تو وہ ویسے بھی درست نہیں﴿إِنَّ أَنْکَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِیْرِ﴾[2] [سب سے بری
[1] مشکوۃ ۱/۶۵۲
[2] لقمان ۱۹