کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 158
شرک یا کفر کے زمرہ میں نہیں آتی تو ایسے آدمی کو مستقل امام نہیں بنایا جا سکتا اتفاقاً کبھی اس کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے ۔ (۲) نماز کون سی تھی اس کا مجھے علم نہیں باقی بدعت کون سی تھی اس کا ذکر آپ کی نقل کردہ عبارت میں موجود ہے ۔ (۳) صَلُّوْا خَلْفَ کُلِّ بَرٍّ وَفَاجِرٍ والی روایت صحیح نہیں داڑھی مونڈھے کو مستقل امام نہیں بنا سکتے کبھی کبھار عارضی طور پر اس کے پیچھے نماز پڑھی جا سکتی ہے ۔ داڑھی رکھنا بڑھانا فرض ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا امروحکم ہے اور اس امر وحکم کو اس کی حقیقت (فرض ووجوب) سے پھیرنے والا کوئی قرینہ موجود نہیں۔ واللہ اعلم ۱۳/۹/۱۴۱۶ ھ س: جس محلہ میں ، میں رہائش پذیر ہوں وہاں کوئی اہل حدیث مسجد نہیں ہے لیکن ہمارے قریب ایک دیوبندیوں کی مسجد ہے لیکن وہ نماز کو بہت دیر سے ادا کرتے ہیں مجھے باجماعت نماز ادا کرنے کی بہت تکلیف ہے کیا میں اگر ان کی اقتداء میں نماز پڑھوں تو ہو جائے گی؟ حافظ عبدالرشید سیالکوٹ11/1/87 ج: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے بعد کچھ امراء ہوں گے جو نماز کو تاخیر سے پڑھیں گے صحابی رضی اللہ عنہم نے پوچھا ہم ایسے حالات میں کیا کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نماز بروقت پڑھ لیا کریں اگر ان کی جماعت ملے تو اس میں بھی شامل ہو جائیں یہ تمہارے نفل ہو جائیں گے ۔ [1] شرک کرنے والے کے پیچھے نماز نہیں ہوتی خواہ شرک کرنے والا اہل حدیث ہی کیوں نہ بنتا ہو یاد رہے کتاب وسنت کے منافی قول کو ماننا تقلید ہے جو شرک ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا﴿اِتَّخَذُوْآ اَحْبَارَہُمْ وَرُہْبَانَہُمْ اَرْبَابًا مِنْ دُوْنِ اللّٰه[2] الآیۃ [انہوں نے اپنے احبار اور درویشوں کو اللہ کے علاوہ رب بنا لیا] ۱۷/۵/۱۴۰۷ ھ س: کیا غیر مقلد کی نماز اس امام کے پیچھے ہو سکتی ہے جو ائمہ اربعہ میں سے کسی امام کی تقلید کو واجب قرار دیتا ہے ؟ حافظ غلام رسول بھکر ج: میرے نزدیک کسی کے کتاب وسنت کے منافی قول وخیال کے ماننے کا نام تقلید ہے اس کو واجب قرار دینے والے کی اپنی کوئی نماز نہیں ہوتی کیونکہ ایسا آدمی کتاب وسنت کا منکر ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا تو بعد کا مسئلہ ہے ۔ ۲۳رمضان المبارک ۱۴۰۸ ھ س: جو امام جماعت سے سستی کرے اور اگر اسے کہا جائے کہ وہ نماز کی پابندی کرے تو وہ جواب دے کہ میں مسیتڑ مسجدی نہیں ہوں ایسا شخص امامت کا اہل ہے یا نہیں ؟ ابو عبدالقدوس ضلع شیخوپورہ
[1] [ مسلم۔المساجد۔باب کراھیۃ تاخیر الصلوٰۃ عن وقتھا المختار۔ ابو داؤد۔الصلاۃ۔باب اذا اخر الامام الصلوٰۃ عن الوقت] [2] [التوبۃ ۳۱ پ۱۰]