کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 135
کوئی دعائے استفتاح پڑھنی ہے نماز فرض ہو خواہ غیر فرض نمازی اکیلا ہو خواہ امام خواہ مقتدی ابتداء سے امام کے ساتھ ملا ہو یا درمیان میں ۔ ۲۵/۱۱/۱۴۱۸ ھ س: ہر رکعت میں ثنا شروع میں پڑھنی چاہیے یا نہیں ؟ شفیق الرحمن لاہور ج: صرف پہلی رکعت کے آغاز میں ۔ ۱۷/۶/۱۴۲۰ ھ س: قضاء نماز میں فرضوں میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورۃ ملانی چاہیے یا کہ نہیں ؟ محمد عثمان غنی لاہور ج: ملانی چاہیے ۔ ۱/۸/۱۴۱۷ ھ س: ایک آدمی دو یا تین رکعت والی نماز پڑھتا ہے ایک رکعت میں وہ سورۃ نصر پڑھتا ہے اور دوسری رکعت میں وہ آخری تین صورتیں پڑھتا ہے کیا یہ نماز خلاف سنت ہے ؟ عبدالمجید درزی سرگودھا12/4/97 ج: درست ہے مستدرک حاکم ۱/۳۰۵ میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وتروں کی دوسری رکعت میں ’’ قُلْ یأیہا الکٰفرون‘‘ پڑھی اور تیسری رکعت میں ’’ قل ہو اللّٰہ أحد‘‘ اور معوذتین تینوں سورتیں پڑھیں ۔ ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عام اور اکثر معمول آخری رکعت کو پہلی رکعات کی بنسبت چھوٹی کرنے کا ہے۔ ۲۳/۱۲/۱۴۱۷ ھ س: کیا نماز کی ہر رکعت شروع کرنے سے پہلے (مراد سورۃ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے) تعوذ ضروری ہے علامہ ناصر الدین البانی کا کہنا ہے ہر رکعت شروع کرنے سے پہلے اعوذ باﷲ پڑھنی چاہیے ؟ حافظ محمد فاروق تبسّم ج: آیت کریمہ﴿فَإِذَا قَرَأتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ[1] [پس جب تو قرآن پڑھے تو پناہ مانگ ساتھ اللہ کے شیطان مردود سے] کے عموم سے شیخ البانی حفظہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی تائید ہوتی ہے ۔ ۳/۲۱/۱۴۱۹ ھ غیر نمازی کا لقمہ قبول کرنا عَنِ الْبَرَائِ قَالَ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم صَلَّی نَحْوَ بَیْتِ الْمُقَدَّسِ سِتَّۃَ عَشَرَ اَوْ سَبْعَۃَ عَشَرَ ۔ الْحدیث وفیہ : فَصَلّٰی مَعَ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم رَجُلٌ ثُمَّ خَرَجَ بَعْدَ مَا صَلّٰی فَمَرَّ عَلٰی قَوْمٍ مِنَ الْاَنْصَارِ فِی صَلاَۃِ الْعَصْرِ یُصَلُّوْنَ نَحْوَ بَیْتِ الْمُقَدَّسِ فَقَالَ : ہُوَ یَشْہَدُ اَنَّہُ صَلَّی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم وَأَنَّہُ تَوَجَّہَ نَحْوَ الْکَعْبَۃِ فَتَحَرَّفَ الْقَوْمُ حَتّٰی تَوَجَّھُوْا نَحْوَ الْکَعْبَۃِ ۔ ۱ ھ رَوَاہُ الْبُخَارِی فِی بَابِ التَّوَجُّہِ نَحْوَ الْقِبْلَۃِ حَیْثُ کَانَ الخ مِنْ کِتَابِ الصَّلاَۃِ۔
[1] [النحل ۹۸ پ۱۴]