کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 121
کتاب وسنت میں سے مجھے معلوم نہیں ۔ ۱۹/۱۱/۱۴۱۶ ھ
س: مسجد میں جماعت ہو چکی ہو تو دوسری جماعت اگر کوئی کرے تو اس کے لیے اقامت ضروری ہے ؟محمد یعقوب ہری پور
ج: اذان اور اقامت دونوں ہی کہنی چاہیں ۔ ۱۹/۸/۱۴۱۰ ھ
س: مؤذن اذان کے بعد مسجد سے باہر جا سکتا ہے ؟ محمد سلیم بٹ
ج: مؤذن اذان کہنے کے بعد مسجد سے باہر نہیں نکل سکتا [1]ہاں بول وبراز کی حاجت کی خاطر جا سکتا ہے مؤذن کے علاوہ دوسروں کا بھی یہی حکم ہے ۔ ۱۲/۷/۱۴۱۵ ھ
س: صبح کی اذان میں الصلوٰۃ خیر من النوم کے جواب میں کیا کہا جائے ؟ طلبہ دار العلوم محمدیہ شیخوپورہ
ج: ’’ اَلصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ‘‘ کے جواب میں ’’اَلصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ‘‘ہی کہا جائے گا جیسے ’’اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ ِ‘‘ کے جواب میں ’’اَشْہَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ ِ‘‘ ہی کہا جاتا ہے دلیل ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان :﴿إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ فَقُوْلُوْا مِثْلَ مَا یَقُوْلُ﴾ الحدیث ’’ حَیَّعَلَتَیْنِ‘‘ کا جواب ’’ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰه‘‘ خاص دلیل کی بنیاد پر ہے ۔ ’’اَلصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ‘‘ کے جواب میں ’’صَدَقْتَ وَبَررْتَ وَبِالْحَقِّ نَطَقْتَ‘‘ کہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں نہ ہی قولاً ، نہ ہی عملاً اور نہ ہی تقریراً ۔ ۸/۸/۱۴۲۰ ھ
س: کیا تکبیر میں ’’ قدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں ’’اَقَامَہَا اللّٰهُ وَاَدَامَہَا‘‘ کہنا درست ہے اس کے متعلق جو احادیث پیش کرتے ہیں وہ صحیح ہیں صحیح حدیث کے حوالہ سے تحریر فرمائیں ؟ محمد حسن عسکری کراچی نمبر۶28/7/87
ج: ’’ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں ’’ اَقَامَہَا اللّٰہ ِوَاَدَامَہَا‘‘ کہنے والی روایت صحیح نہیں ضعیف ہے تحفۃ الاحوذی دیکھ لیں البتہ جواب والی عمومی احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ ’’ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں بھی ’’قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ ہی کہنا چاہیے کہ ’’مِثْلُ مَا یَقُوْلُ‘‘ کا تقاضا یہی ہے اور حیعلتین کے جواب میں لا حول الخ کہنے کی استثنائی صورت کی طرح اس مقام پر کوئی استثنائی صورت والی روایت ثابت نہیں ۔ ۶/۱۱/ ۱۴۰۷ ھ
س: بچے کے کان میں اذان اور دوسرے کان میں اقامت اس کے بالوں کے برابر چاندی کا صدقہ کرنا اس کے بارے میں صحیح احادیث لکھ کر بھیج دیں ؟ محمد قاسم بن سرور
ج: بچے کے کان میں اذان ثابت ہے قاسم جوان ، اقامت بچے کے کان میں نہیں ثابت مت ہو پریشان اور قائم ہو چکی ہے دلیل وبرہان کہ صدقہ سیم یا زر کریں اہل ایمان جو ہو مساوی بأشعار أطفال وصبیان پڑھو رسالہ ثلاث شعائر
[1] [مسلم۔ المساجد۔ باب النھی عن الخروج من المسجد اذا اذن الموذن۔]