کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 120
اور نماز پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میرے بندے کو دیکھو جو نماز کے لیے اذان دیتا اور اقامت کہتا ہے اور مجھ سے ڈرتا ہے میں نے بخش دیا اور جنت میں داخل کیا] ۱۵/۱/۱۴۲۰ ھ
س: جفت اذان اور طاق اقامت یا جفت اذان اور جفت اقامت کہنی چاہیے ؟ محمد سلیم بٹ
ج: بہتر صورت یہ ہے کہ اگر ابو محذورہ والی اذان کہے تو اقامت بھی وہی کہے جو ابو محذورہ رضی اللہ عنہ عام طور پر کہا کرتے تھے اور اگر اذان بلال والی کہے تو اقامت بھی وہی کہے جو بلال رضی اللہ عنہ عام طور پر کہا کرتے تھے ویسے دوسری دونوں صورتیں بھی جائز ہیں ۔ ۱۵/۲/۱۴۱۶ ھ
س: الصلوۃ خیر من النوم اس کا اصل محل کیا ہے؟ محمد شعیب ضلع وہاڑی
ج: الصلوۃ خیر من النوم کا محل فجر کی اذان میں دوسرے حی علی الفلاح کے بعد اور اللہ اکبر سے پہلے دونوں کے درمیان ہے ۔[1] ۱۰/۷/۱۴۱۵ ھ
س: مؤذن اذان کہتا ہے تو اس کی اجازت کے بغیر کوئی آدمی تکبیر کہہ دیتا ہے تو اس کے بارہ میں بھی وضاحت کریں کہ تکبیر مؤذن سے اجازت لے کر کہنی چاہیے یا بغیر اجازت کے بھی کہہ سکتا ہے ؟ محمد رفیق ،محمد اشرف بہاولنگری
ج: مؤذن کی اجازت سے اقامت کہنا بہتر ہے ۔ ۱۲/۴/۱۴۱۲ ھ
س: جب اذان کے کلمات دوہرے کہے جاتے ہیں تو اس وقت تکبیر دوہری کہنی چاہیے ؟ محمد رفیق ،محمد اشرف بہاولنگری
ج: دوہری اذان کی صورت میں اقامت دوہری بہتر ہے ۔ ۱۲/۴/۱۴۱۲ ھ
س: زیادہ صبح کی اذان دوہری کہی جاتی ہے صرف صبح کی اذان ہی دوہری کہنی چاہیے یا دوسری اذانیں بھی دوہری کہی جا سکتی ہیں ؟ محمد رفیق محمد اشرف بہاولنگری
ج: پانچوں اذانیں بھی دوہری کہنا درست ہے ۔ ۱۲/۴/۱۴۱۲ ھ
س: ہر اذان کے بعد وسیلہ کی دعا مانگنے کا حکم ہے کیا دعا ہاتھ اٹھا کر مانگی جا سکتی ہے یا زبانی بغیر ہاتھ اٹھائے ؟ عربی خطبہ سے قبل اذان جو بریلوی حضرات کے نزدیک ہے کیا اس کی دعا ہاتھ اٹھا کر مانگ سکتے ہیں ؟محمد جمیل اعوان احمد نگروی1/3/96
ج: حدیث شریف میں اذان کے بعد درود اور دعائے وسیلہ پڑھنے کا حکم وذکر ہے [2]اس دعا میں ہاتھ اٹھانے کا ذکر
[1] [ابوداؤد۔الصلاۃ۔باب کیف الاذان۔ ابن خزیمہ۔ ] نوٹ[الصلاۃ خیرٌ مّنَ النوم کا محل فجر کی پہلی اذان ہے جسے عرف عام میں تہجد یا سحری کی اذان کہا جاتا ہے۔دلیل کے لیے:القول المقبول فی شرح و تعلیق صلوٰۃ الرسول، ص:۷۔۲۸۶۔ دیکھیں۔]
[2] [بخاری۔الاذان۔باب الدعاء عند النداء]