کتاب: احکام و مسائل جلد اول - صفحہ 108
اس طرح استنجاء کرنا جائز ہے ؟ عبدالعزیز اعوان نگری بالہ20/2/96
ج: غسل خانہ میں بول کرنا منع ہے ۔ بول وبراز کے وقت خانہ کعبہ کی طرف منہ یا پشت کرنے سے احادیث مرفوعہ میں نہی وارد ہوئی ہے ۔[1] ۳/۱/۱۴۱۶ ھ
س: کیا مسجد میں جمعہ کے دن اگر بتی لگانا جائز ہے اور بعض حضرات اس خوشبو یا دھوئیں سے تنگ بھی ہوتے ہیں ؟
عبدالعزیز اعوان نگری بالا20/1/96
ج: خوشبو سے تنگ تو کوئی بھی نہیں ہوتا بشرطیکہ سلیم الفطرۃ ہو بہتر ہے کوئی اور خوشبو استعمال کر لی جائے ۔۳/۱/۱۴۱۶ ھ
س: ہماری مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے نئی پھولدار اور خوبصورت چٹائیاں جو پلاسٹک کی ہیں بچھائی گئی ہیں جن سے مجھے نفرت ہے تو اس صورت میں کیا میں گھر میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ 3/1/96
ج: نماز مسجد میں ہی پڑھیں ۔ ۳/۱/۱۴۱۶ ھ
س: میں اپنے مرحوم بیٹے کے ایصال ثواب کے لیے مسجد ومدرسہ بنا رہا ہوں میرے بیٹے کا نام سجاد تھا کیا میں مسجد کا نام جامعہ مسجد سجاد اہل حدیث رکھ سکتا ہوں ۔ محمد حسین چیمہ لیدر فیلڈسیالکوٹ
ج: آپ اپنے مدرسہ کا نام ’’جامعہ سجاد لأہل الحدیث‘‘ اور اپنی مسجد کا نام ’’جامع سجاد لأہل الحدیث‘‘ رکھ سکتے ہیں شرعاً ان میں کوئی مضائقہ نہیں اللہ تعالیٰ آپ کی یہ حسنات قبول ومنظور فرمائے اور مزید حسنات خالصہ کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین ۱۱/۲/۱۴۲۰ ھ
اوقات نماز
س: ایک شخص کی ۴یا۵ نمازیں قضاء ہو گئیں یا ایک ظہر کی قضاء ہو گئی ہے ، قضاء نمازوں کی سنتیں بھی پڑھنی چاہیں یا صرف فرض ۔ اگر سنتیں پڑھنی ضروری نہیں تو کس دلیل سے ۔ نیز ایک شخص نے ظہر نہیں پڑھی۔ عصر کے وقت آتا ہے اور جماعت عصر کی ہو رہی ہو تو جماعت کے ساتھ ظہر کی پڑھے اور بعد میں عصر کی پڑھے یا عصر پہلے پڑھے جماعت کے ساتھ اور بعد میں ظہر قضاء کرے ۔ کون سا طریقہ ٹھیک ہے ؟ ملک محمد یعقوب ہری پور18/2/90
ج: فوت شدہ نمازوں کی قضاء میں ترتیب کو ملحوظ رکھا جائے گا ۔ غزوہ خندق کے موقعہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازیں رہ گئی تھیں تو آپ نے انہیں ترتیب وار پڑھا تھا [حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم (غزوہ خندق میں)
[1] ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم پاخانہ میں جاؤ تو قبلہ کی طرف نہ تو منہ کرو اور نہ پیٹھ۔ بخاری۔کتاب الوضوء۔باب لا تستقبل القبلۃ ببول ولا غائط الا عند البناء جدار او نحوہٖ۔