کتاب: احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت - صفحہ 91
تیسری حدیث صاحب ہدایہ رحمہ اللہ ’’کتاب النکاح‘‘ کے’’باب النفقۃ‘‘میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت قیس کی حدیث کے جواب میں لکھتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’ سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول لمطلقۃ الثلاث النفقۃ والسکنٰی ما دامت فی العدۃ ‘‘ (ہدایہ :ص ۴۴۳ ج ۱) ’’میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے سنا فرماتے تھے:مطلقہ ثلاثہ کے لیے خرچ اور مسکن ہے جب تک وہ عدت میں رہے۔‘‘ اس مرفوع روایت کے بارے میں مولانا محمد یوسف صاحب جے پوری مرحوم رحمہ اللہ نے تنقید الہدایہ صفحہ ۲۶۵ کے حوالہ سے نقل کیا ہے۔ ’’ لم یوجد فی کتاب من کتب الحدیث فھو افتراء علی عمر عفا اللّٰہ عن صاحب الھدایۃ ‘‘ یہ حدیث کسی بھی حدیث کی کتاب میں نہیں پائی جاتی،سو یہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر افتراء ہے۔اﷲ تعالیٰ صاحب ہدایہ کو معاف فرمائے۔ اعتراض مرفوع روایت پر ہے نہ کہ موقوف قول پر مولانا سردار احمد صاحب لکھتے ہیں : ’’حقیقۃ الفقہ‘‘ کے مصنف نے ’’ہدایہ‘‘ کی پوری عبارت نقل نہیں کی جس سے خود ان کا صاحب ہدایہ پر افتراء واضح ہو جاتا ہے۔‘‘ پھر انھوں نے ’’ہدایہ‘‘ کی پوری عبارت نقل کی ہے جس میں ہے کہ: ’’حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:ہم اﷲ کی کتاب اور نبی کی سنت کو ایک عورت کے بیان پر چھوڑ نہیں سکتے۔معلوم نہیں اس نے سچا کہا یا غلط اور اسے غلطی لگی یا وہ بھول گئی۔میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے سنا کہ مطلقہ ثلاثہ جب تک