کتاب: احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت - صفحہ 36
رسول اللّٰہ صلی اﷲعلیہ وسلم ما من شیئٍ بدئ یوم الاربعاء إلا تم و ھکذا کان یفعل ابوحنیفۃ‘‘ (الفوائد البہیہ ص ۱۴۲‘ تعلیم المتعلم للزرنوجی ص ۴۳) ’’ ہمارے استاذ شیخ الاسلام برہا ن الدین سبق موقوف رکھتے اور اس کاآغاز بدھ کے روز کرتے اور اس کے بارے میں ایک حدیث بھی بیان کرتے تھے کہ رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا ہے جس کام کا بھی آغاز بدھ کو کیا جائے وہ مکمل ہوگا اور اسی طرح امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ بھی کرتے تھے۔‘‘ علامہ لکھنوی رحمہ اللہ بھی لکھتے ہیں : ’’ و کان صاحب الھدایۃ یوقف السبق علی یوم الاربعاء لھذا الحدیث‘‘ (الفوائد البہیہ ص ۲۴) ’’ کہ اس حدیث کی بناء پر صاحب ہدایہ بدھ تک سبق موقوف رکھتے تھے۔‘‘ شیخ الزرنوجی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے علاوہ شیخ ابویوسف الہمدانی کا بھی یہی عمل تھا۔‘‘ اب اٹھائیے!کتب احادیث اور اس حدیث کو تلاش کیجیے۔’’ جس پر ‘‘ صاحب ہدایہ عمل کرتے رہے ہیں۔مولیٰنا لکھنوی رحمہ اللہ نے ’’الفوائد البہیہ‘‘ اور اس کے حواشی میں یوم الاربعاً کا اصل تو تلاش کر لیا مگر بدھ کے روز کسی کام کے آغاز کی ترغیب کے بارے میں صاحب ہدایہ کی جس روایت پر عمل تھا اس کے بارے میں علامہ سخاوی رحمہ اللہ کے اس فیصلہ کے معترف ہیں : ’’ لم اقف لہ علی اصل‘‘ کہ میں اس کے اصل سے واقف نہیں۔‘‘ (الفوائد ص ۱۴۲) دوسری جگہ لکھتے ہیں :