کتاب: احادیث ہدایہ فنی وتحقیقی حیثیت - صفحہ 33
المسمّی:العنایۃ فی تخریج احادیث الھدایۃ‘‘ ’’ہدایہ میں بہت سے اوہام پائے جاتے ہیں جنھیں علامہ شیخ عبدالقادر قرشی حنفی نے اپنی کتاب ’’ العنایۃ فی تخریج احادیث الھدایۃ ‘‘ میں بیان کیا ہے۔‘‘ اورخود عبدالقادر القرشی نے ’’ہدایہ‘‘ اور ’’الخلاصہ‘‘ کے چند اوہام ذکرکرنے کے بعد کہا ہے کہ: ’’وقد وقع فی کتاب الھدایۃ والخلاصۃ اوھام کثیرۃ غیر ما ذکرتہ قد بینت ذٰلک فی کتابی’العنایۃ بمعرفۃ احادیث الھدایۃ ‘ و کتابی ’الطرق والوسائل الی معرفۃ احادیث خلاصۃ الدلائل‘ و فی کتابی تہذیب الاسماء‘‘ (الکتاب الجامع مع الجواھر المضیۃ ص ۴۴۰ ج ۲) ’’ہدایہ‘‘ اور ’’الخلاصہ‘‘ میں ان کے علاوہ بھی بہت سے اوہام پائے جاتے ہیں ‘ جن کو میں نے اپنی کتاب ’العنایۃ بمعرفۃ احادیث الھدایۃ ‘اور ’الطرق والوسائل الی معرفۃ احادیث خلاصۃ الدلائل‘ اور ’تہذیب الاسماء‘ میں بیان کیا ہے۔‘‘ مولاناعبدالحی لکھنوی رحمہ اللہ نے بھی مذیلۃ الدرایۃ لمقدمۃ الھدایۃ کے آخر میں ’’ھدایۃ فی المسامحات الواقعۃ فی النصف الاول من الھدایۃ‘‘کے عنوان سے ’’ہدایہ‘‘ کے نصف اول کے اوہام جمع کیے ہیں۔ملاحظہ ہو‘ (مذیلۃ الدرایہ ص ۱۳) مولیٰنا احمد تھانیسری رحمہ اللہ ہندوستان میں نویں صدی ہجری کے نامور علماء و فضلاء میں شمار ہوتے تھے۔تیمور لنگ نے جب دہلی پر حملہ کیا اور قتل و غارت گری کے بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوا تو مولیٰنا احمد رحمہ اللہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔رہائی پانے کے بعد جب ایک بار تیمور لنگ کے دربار میں تشریف لے گئے تو وہاں صاحب ہدایہ کے پوتے بھی موجود تھے جو حکومت تیمور میں شیخ الاسلام کے منصب پر فائز تھے،تیمور نے اپنے شیخ الاسلام کو صف