کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 98
بار بار مختلف طریقوں سے اپنی نشانیاں ان کے سامنے پیش کر رہے ہیں شاید یہ حقیقت کو سمجھ لیں۔‘‘ درج بالا آیات تو اہل شرک کیلئے دنیا میں عذاب کے حوالے سے ہیں اور جب کلمہ پڑھنے والوں کی حالت کی طرف نظر آتی ہے تو وہ بھی بجا طور پر اس میں مبتلا نظر آتے ہیں اور آخرت کا عذاب اس پر مستزاد ہے۔ شرک کا آخرت میں انجام اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ وَلَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْکَ وَاِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ ج لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ﴾ [الزمر:65] ’’ بیشک تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوؤں کی طرف یہ وحی بھیجی جا چکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہو جائے گا اور تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔‘‘ ﴿ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَادُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ ج وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدِ افْتَرٰی اِثْمًا عَظِیْمًا﴾ [النسائ:48] ’’ بیشک اﷲتعالیٰ شرک ہی کو معاف نہیں کرتا اس کے سوا ہر گناہ معاف کر سکتا ہے جس کیلئے چاہے، ار جس نے اﷲکے ساتھ شرک کیا اس نے بہت ہی بڑے گناہ کا ارتکاب کیا۔‘‘ ﴿ اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَمَاْوٰہُ النَّارُ ط وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ