کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 97
الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّھُمْ یَرْجِعُوْنَo قُلْ سِیْرُوْا فِیْ الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلُ ط کَانَ اَکْثَرُھُمْ مُّشْرِکِیْنَ﴾ [الروم:41…42] ’’ خشکی اور تری میں فساد برپا ہو گیا ہے بسبب اس کے جو انسانوں کے ہاتھوں نے کمایا ہے تا کہ انہیں ان کے بعض اعمال کا مزاہ چکھائیں، شاید کہ وہ باز آ جائیں کہو کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو ان لوگوں کا انجام جو تم سے پہلے گزرے ہیں ان میں سے اکثر مشرک ہی تھے۔‘‘ ﴿اَلَا لَہُ الْحُکْمُ وَھُوَ اَسْرَعُ الْحَاسِبِیْنَ o قُلْ مَنْ یُّنْجِّیْکُمْ مِنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ تَدْعُوْنَہٗ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَۃً ج لَئِنْ اَنْجٰنَا مِنْ ھٰذِہٖ لَنَکُوْنَنَّ مِن الشّٰکِرِیْنَ o قُلِ اللّٰہُ یُنَجِّیْکُمْ مِّنْھَا وَمِنْ کُلِّ کَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِکُوْنَo قُلْ ھُوَ الْقَادِرُ عَلٰی اَنْ یَّبْعَثَ عَلَیْکُمْ عَذَابًا مِّنْ فَوْقِکُمْ اَوْمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِکُمْ اَوْیَلْبِسَکُمْ شِیَعًا وَّیُذِیْقَ بَعْضَکُمْ بَاْسَ بَعْضٍ ط اُنْظُرْ کَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّھُمْ یَفْقَھُوْنَ﴾ [الانعام:62…65] ’’ خبردار حاکمیت کے سارے اختیارات اسی (اﷲتعالیٰ) کو حاصل ہیں اور وہ حساب لینے میں بہت تیز ہے، ان سے پوچھو صحرا اور سمندر کی تاریکیوں میں کون ہے جس سے تم گڑگڑا ، گڑگڑا کر چپکے چپکے دعائیں مانگتے ہو؟ کس سے کہتے ہو کہ اگر اس بلا سے ہمیں بچا لیا تو ہم شکر گزار ہوں گے کہو اﷲتمہیں اس سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے پھر تم دوسروں کو اس کا شریک بناتے ہو، کہو وہ اس پر قادر ہے کہ کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے یا تمہارے قدموں کے نیچے سے بپا کر دے یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے کی طاقت کا مزہ چکھا دے۔ دیکھو ہم