کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 96
طاغوت کی اطاعت (شرک ) کا انجام اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ قُلْ ھَلْ اُنَبِّئُکُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِکَ مَثُوْبَۃً عِنْدَ اللّٰہِ مَنْ لَّعْنَہُ اللّٰہُ وَغَضِبَ عَلَیْہِ وَجَعَلَ مِنْھُمُ الْقِرَدَۃَ وَالْخَنَازِیْرَ وَعَبْدَ الطَّاغُوْتَ ۚ اُوْلٰئِکَ شَرُّ مَّکَانًا وَاَضَلُّ عَنْ سَوَآئِ السَّبِیْلِ﴾ [المائدہ:60] ’’ کہو کیا میں بتاؤں تم کو کہ کون زیادہ برے ہیں ان سے بھی انجام کے لحاظ سے اﷲکے نزدیک وہ جن پر لعنت کی اﷲنے اور غضب ٹوٹا ان پر اور بنا دیا ان میں سے بعض کو بندر اور سور اور جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی۔ یہی لوگ بدتر ہیں درجہ میں اور زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں سیدھے راستے سے۔‘‘ طاغوت کی بندگی شرک ہے اور شرک کے انجام کے حوالے سے اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔ ﴿ حُنَفَآئَ لِلّٰہِ غَیْرَ مُشْرِکِیْنَ بِہٖ ط وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَکَاَنَّمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآئِ فَتَخْطَفُہُ الطَّیْرُ اَوْتَھْوِیْ بِہِ الرِّیْحُ فِیْ مَکَانٍ سَحِیْقٍ﴾ [الحج:31] ’’ یکسو ہو کر صرف اﷲکے ہو جاؤ اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور جو کوئی اﷲکے ساتھ شرک کرے گا تو گویا وہ آسمان سے گر گیا۔ اب یا تو اسے پرندے اچک لے جائیں گے یا ہوا اسے کہیں دور لے جا کر پھینک دے گی۔‘‘ شرک کا دنیا میں انجام اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ ظَھَرَ الْفَسَادُ فِیْ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ اَیْدِیْ النَّاسِ لِیُذِیْقَھُمْ بَعْضَ