کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 95
حال، ستاروں کے اثرات، یہ ہفتہ کیسا رہے گا وغیرہ) پر بھروسہ کرتے ہیں جبکہ اﷲاور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ:۔ ﴿ وَلَا یُفْلِحُ السّٰحِرُوْنَ﴾ [یونس:77] ’’ اور جادوگر کبھی فلاح نہیں پا سکتے۔‘‘ [مَنْ عَقَدَ عُقْدَۃً ثُمَّ نَفَتَ فِیْھَا فَقَدْ سَحَرَ وَمَنْ سَحَرَ فَقَدْ اَشْرَکَ وَمَنْ تَعَلَّقَ شَیْئًا وُکِّلَ اِلَیْہِ] [النسائی، کتاب تحریم الدم، ابوہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ جس نے گرہ باندھی ایک گرہ پھر اس میں پھونک ماری اس نے سحر کر لیا اور جس نے سحر کر لیا تو اس نے شرک کر لیا اور جس نے کسی چیز کو لٹکایا وہ اس کے حوالے کر دیا گیا۔‘‘ [مَنْ عَلَّقَ تَمِیْمَۃً فَقَدْ اَشْرَکَ] [احمد، مسند الشامیین، عقبہ بن عامر الجہنمی رضی اللّٰه عنہ ] ’’ جس نے تمیمہ لٹکایا پس اس نے شرک کیا۔‘‘ [مَنِ اقْتَبَسَ عِلْمًا مِنَ النَّجُوْمِ اقْتَبَسَ شُعْبَۃً مِّنَ السَّحْرِ زَادَ مَازَادَ] ’’ جس نے سیکھی نجوم کی ایک شاخ تو بیشک کہ اس نے سیکھی سحر کی ایک شاخ، جتنی زیادہ نجوم اتنی زیادہ سحر۔‘‘ [مَنْ اَتٰی کَاھِنًا اَوْ عَرَّافًا فَصَدَّقَہٗ بِمَا یَقُوْلُ فَقَدْ کَفَرَ بِمَآ اَنْزَلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ صلی اللّٰه علیہ وسلم ‘‘۔[احمد، باقی، مسند المکثرین، ابی ہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ جو کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اور جو کچھ وہ کہتا ہے اسے سچا سمجھا تو بیشک اس نے اس نے کفر کیا جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا گیا۔‘‘