کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 94
مَسَاجِدَ] [احمد، باقی مسند المکثرین، ابی ہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ اے اللہ!میری قبر کو بت نہ بنانا اﷲتعالیٰ کی لعنت برسے ایسی قوم پر جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنایا۔‘‘ [نَہیِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اَنْ یُّجَصَّصَ الْقَبْرُ وَاَنْ یَقْعَدَ عَلَیْہِ وَاَنْ یُّنْبٰی عَلَیْہِ][مسلم، کتاب الجنائز، جابر رضی اللّٰه عنہ ] ’’ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا اس سے کہ قبروں کو پختہ کریں اور اس سے کہ اس پر بیٹھیں اور اس سے کہ ان پر کوئی تعمیر کریں۔‘‘ [لَا تَجْلِسُوْا عَلَی الْقُبُوْرِ وَلَا تُصَلُّوْآ اِلَیْھَا] [مسلم، کتاب الجنائز، ابو مرثد غنوی رضی اللّٰه عنہ ] ’’ نہ قبروں پر بیٹھو نہ اس کی طرف نماز پڑھو۔‘‘ [لَانْ یَّجْلِسَ اَحَدُکُمْ عَلٰی جَمْرَۃٍ فَتُحْرِقَ ثِیَابَہُ فَتَخْلُصَ اِلٰی جِلْدِہٖ خَیْرٌ لَّہٗ مِنْ اَنْ یَّجْلِسَ عَلٰی قَبْرٍ] [مسلم ، کتاب الجنائز، ابی ہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ کسی قبر پر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ آدمی آگ کے انگارے پر بیٹھ جائے جو اس کے کپڑے اور کھال تک جلا ڈالے۔‘‘ 8۔ جادوگروں، اور کاہنوں وغیرہ کی طرف رجوع اور ان کی اتباع: کلمہ پڑھنے والوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو صرف اﷲپر توکل کی بجائے جادو، ٹونوں، تعویذ، گنڈوں، ستاروں، ہاتھوں کی لکیروں اور شگون پر لگانے والے جادوگروں، پیروں،کاہنوں (نجومیوں، پامسٹوں) وغیرہ کے پاس جاتے ہیں اور ان سے جادو کراتے ہیں، ان کے دئیے ہوئے ٹونوں، ٹوٹکوں اور تعویذوں کو استعمال کرتے ہیں اور ان کی بتائی ہوئی باتوں (قسمت کا