کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 90
تقرب کا ذریعہ، سفارشی/شافعی اور وسیلہ قرار دے لیتے ہیں اور ان کی عبادت (اﷲسے مدد دلوانے کیلئے انہیں پکارنا) شروع کر دیتے ہیں ان کیلئے اﷲتعالیٰ کے یہ ارشادات کافی ہیں کہ: ﴿ اَلَا لِلّٰہِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ وَالَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِہٖ اَوْلِیَآئَ مَا نَعْبُدُ ھُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَآ اِلَی اللّٰہِ زُلْفٰی اِنَّ اللّٰہَ یَحْکُمُ بَیْنَھُمْ فِیْ مَاھُمْ فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَھْدِیْ مَنْ ھُوَ کٰذِبٌ کُفَّارٌ﴾ [الزمر:3] ’’ خبردار!اﷲکیلئے (قابلِ قبول) صرف دینِ خالص ہے اور وہ لوگ جنہوں نے اﷲکے علاوہ دوسرے ولی بنا رکھے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ ہم تو ان کی عبادت نہیں کرتے مگر صرف اس غرض سے کہ ہمیں اﷲسے کسی درجہ قریب کر دیں۔ بیشک اﷲفیصلہ کرے گا ان کے درمیان ان سب باتوں کا جن میں وہ اختلاف کر رہے ہیں، بلاشبہ اﷲنہیں راہ دکھاتا ایسے شخص کو جو جھوٹا اور منکر حق ہو۔‘‘ ﴿ وَیَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ مَا لَا یَضُرُّھُمْ وَلَا یَنْفَعُھُمْ وَیَقُوْلُوْنَ ھٰؤُلَآئِ شُفَعَآؤُنَا عِنْدَ اللّٰہِ قُلْ اَتُنَبِّؤنَ اللّٰہَ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی السَّمٰوٰتِ وَلَا فِی الْاَرْضِ سُبْحٰنَہٗ وَتَعَلٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَ﴾ [یونس:18] ’’ اور یہ اﷲکے سوا ان کی عبادت کرتے ہیں جو انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں اور نہ نفع دے سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ (جن کو ہم پوجتے ہیں) اﷲکے حضور ہماری سفارش /شفاعت کرنے والے ہیں، کہہ دو کیا تم اﷲکو ایسی بات کی خبر دیتے ہو جو نہیں جانتا وہ آسمانوں اور زمینوں میں۔ مبرا ہے اس کی ذات اور بلند و بالا ہے وہ اس شرک سے جو جو یہ لوگ کرتے ہیں۔‘‘ ﴿ ولَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِّیِّنَ عَلٰی بَعْضٍ وَّاٰتَیْنَا دَاؤْدَ زَبُوْرًاo قُلِ ادْعُوا