کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 88
الْاَنْھٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ اُوْلٰئِکَ حِزْبُ اللّٰہِ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾ [المجادلہ:22] ’’ نہ پاؤ گے تم ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں اﷲپر اور روزِ آخرت پر کہ وہ محبت رکھتے ہوں ان سے جنہوں نے مخالف کی اﷲکی اور اس کے رسول کی اگرچہ ہوں وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا اہل خاندان۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ ثبت کر دیا ہے اﷲنے ان کے دلوں میں ایمان اور قوت بخشی ہے ان کو ایک روح عطا فرما کر اپنی طرف سے اور داخل کر ے گا وہ انہیں ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں ہمیشہ رہیں گے وہ ان میں، راضی ہوا اﷲان سے اور وہ راضی ہوئے اﷲسے۔ یہی ہیں اﷲکی جماعت۔ جان رکھو بلاشبہ اﷲکی جماعت ہی فلاح پانے والی ہے۔‘‘ ﴿ وَلَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَھُوْدُ وَلَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ قُلْ اِنَّ ھُدَی اللّٰہِ ھُوَ الْھُدٰی وَلَئِنْ اتَّبَعْتَ اَھْوَآئَ ھُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآ ئَ کَ مِنَ الْعِلْمِ مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ﴾ [البقرہ:120] ’’ اور ہرگز راضی نہ ہوں گے تم سے یہودی اور نہ عیسائی جب تک کہ تم ان کے طریقے کی پیروی نہ کرنے لگو۔ تم کہہ دو بیشک اﷲکی ہدایت ہی حقیقی ہدایت ہے اور اگر کہیں پیروی کر لی تم نے ان کی اھواء کی اس کے بعد بھی کہ آ چکا ہے تمہارے پاس علم (کتاب و سنت) تو نہیں ہو گا کوئی تم کو اﷲسے (بچانے والا) دوست اور نہ کوئی مددگار۔‘‘ 7۔ غیر اﷲکو ’’ اﷲکیلئے مخصوص صفات’‘ کا حامل جاننا، انہیں اﷲکے ہاں وسیلہ قرار دے کر پکارنا اور ان کی قبروں پر جھکنا: