کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 87
میں (نفاق کا) روگ ہے کہ وہ دوڑ کر گھستے ہیں ان ہی (یہودونصاریٰ) میں اور کہتے ہیں کہ ہمیں ڈر ہے کہ ہم کسی مصیبت کے چکر میں نہ آئیں۔ قریب ہے کہ اﷲتعالیٰ تمہیں اپنی طرف سے فتح سے ہمکنار کر دے یا کوئی اور صورت (غلبہ کی پیدا کر دے) اور وہ اس پر جو انہوں نے چھپا رکھا تھا اپنے دلون میں پشیمان ہو جائیں۔‘‘ ﴿ اِسْتَحْوَذَ عَلَیْھِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰھُمْ ذِکْرَ اللّٰہِ اُوْلٰئِکَ حِزْبُ الشَّیْطٰنِ اَلَآ اِنَّ حِزْبَ الشَّیْطٰنِ ھُمُ الْخٰسِرُوْنَ﴾ [المجادلہ:19] ’’ ان پر شیطان مسلط ہو چکا ہے اور اس نے ان سے اﷲکے ذکر (کتاب و سنت و اﷲکی یاد) کو بھلا دیا ہے یہی لوگ شیطان کی پارٹی ہیں ، جان رکھو یقینا کہ شیطان کی پارٹی خسارے میں رہنے والی ہے۔‘‘ ﴿ اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوا الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَھُمْ رٰکِعُوْنَ o وَمَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰہِ ھُمُ الْغٰلِبُوْنَ﴾ [المائدہ:55…56] ’’ حقیقت یہ ہے کہ تمہارا دوست تو بس اﷲاور اس کا رسول اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں جو قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور جھکنے والے ہیں (اﷲکے حضور) اور جو بھی دوست بن جائے گا اﷲاور اس کے رسول کا اور ان کا جو ایمان لائے ہیں تو بیشک اﷲکی جماعت ہی غالب رہنے والی ہے۔‘‘ ﴿ لَا تَجِدُ قَوْمًا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَلَوْ کَانُوْا اَبَآئَ ھُمْ اَوْ اَبْنَآئَ ھُمْ اَوْاِخْوَانَھُمْ اَوْعَشِیْرَتَھُمْ اُوْلٰئِکَ کَتَبَ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْاِیْمَانَ وَاَیَّدَھُمْ بِرُوْحٍ مِّنْہُ وَیُدْخِلُھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا