کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 86
کیا اور گروہوں میں بٹ گئے، اب جس گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی پر وہ اتر رہا ہے۔‘‘ 6۔ کفار سے دوستی اور اتحاد: اﷲتعالیٰ نے کفار کو حزب الشیطان اور اہل ایمان کو حزب اﷲقرار دیا ہے اور اہل ایمان کو کفار کے ساتھ متحد ہونے سے منع کیا ہے لیکن آج صورت حال یہ ہے کہ کلمہ پڑھنے والے کفار کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ بن چکے ہیں اور ان کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائیوں کے خلاف صف آراء ہو چکے ہیں جبکہ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ یٰایُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا الْکٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اَتُرِیْدُوْنَ اَنْ تَجْعَلُوْا لِلّٰہِ عَلَیْکُمْ سُلْطَنًا مُّبِیْنًا﴾ [النسائ:144] ’’ اے ایمان والو!مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا رفیق نہ بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اﷲکو اپنے خلاف صریح حجت دے دو۔‘‘ ﴿ یٰآیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا الْیَھُوْدُ وَالنَّصٰرٰی اَوْلِیَآئَ بَعْضُھُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍ وَمَنْ یَّتَوَلَّھُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْھُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ o فَتَرَی الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِھِمْ مَّرَضٌ یُّسَارِعُوْنَ فِیْھِمْ یَقُوْلُوْنَ نَخْشٰی اَنْ تُصِیْبَنَا دَائِرَۃٌ فَعَسَی اللّٰہُ اَنْ یَّاْتِیَ بِالْفَتْحِ اَوْاَمْرٍ مِّنْ عِنْدِہٖ فَیُصْبِحُوْا عَلٰی مَآ اَسَرُّوْا فِیْ اَنْفُسِھِمْ نٰدِمِیْنَ﴾ [المائدہ:51…52] ’’ اے ایمان والو!یہودونصاریٰ کو اپنا دوست نہ بناؤ، وہ باہم ایک دوسرے ہی کے دوست ہیں اور جو بھی تم میں سے ان سے دوستی کرے گا تو وہ بھی پھر انہی میں سے ہے بیشک اﷲتعالیٰ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا، تم دکھتے ہو ان کو جن کے دلوں