کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 72
کرنے والے عالم، مفتی اور پیر وغیرہ۔ 5۔اپنے آپ کو اور دیگر غیر اﷲ(فرشتوں، جنوں، نبیوں، صحابیوں، ولیوں، پیروں، ملنگوں، درویشوں وغیرہ) کو اﷲکیلئے مخصوص صفات (مثلاً علمِ غیب، دعائیں، سُن سکنے اور غیب سے مدد کر سکنے) کا حامل قرار دینے والے مذہبی پیشوا اور صرف اﷲسے حاجتیں مانگنے اور صرف اس کے آگے جھکنے کی دعوت دینے کی بجائے غیر اﷲسے حاجتیں مانگتے، ان کے نام کی نذریں، نیازیں دینے، ان کی قبروں پر جھکنے اور انہیں اﷲکے ہاں وسیلہ قرار دے کر پکارنے کی دعوت دینے والے مذہبی پیشوا وغیرہ۔ 5۔صرف اﷲپر توکل کی دعوت دینے کی بجائے لوگوں کو جادو، ٹونوں، تعویذ، گنڈوں، ستاروں، ہاتھوں کی لکیروں اور شگون پر لگانے والے جادوگر، کاہن، پامسٹ اور پیر وغیرہ۔ طاغوت کی اطاعت کے حوالے سے امت کی حالت جو لوگ توحید و رسالت کی شہادت نہیں دیتے ان کا طاغوت کی اطاعت (بندگی ) کا معاملہ تو بالکل واضح ہے لیکن جو لوگ زبان سے اس کی شہادت دیتے ہیں ان میں سے بھی اکثر کی حالت درج ذیل ہے۔ 1۔طواغیت کے نظام ہائے زندگی کی اتباع: وہ اﷲکے نازل کردہ نظام زندگی ’’اسلام ‘‘ (کہ جس میں معیشت معاشرت اور سیاست سمیت زندگی کے ہر معاملے کے حوالے سے قانون و نظام ملتا ہے) کو چھوڑ کر طواغیت کے وضع کردہ نظام ہائے زندگی مثلاً سوشلزم ، کمیونزم، سیکولرزم، کیپیٹلزم، جمہوریت اور آمریت کو اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ:۔ ﴿ وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ وَھُوَ فِی الْاٰخِرَۃِ مِنَ