کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 70
کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک اسے ’’سب سے زیادہ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہ ہو جائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں: [لَا یُؤْمِنُ عَبْدٌ [وَفِیْ حَدِیْثِ عَبْدِ الْوَارِثِ اَلرَّجُل] حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ اَھْلِہٖ وَمَالِہٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ] [مسلم، کتاب الایمان، انس رضی اللّٰه عنہ] ’’ کوئی بندہ مومن نہیں ہو سکتا (اور عبد الوارث کی حدیث میں ہے کہ کوئی ’’شخص‘‘ مومن نہیں ہو سکتا) جب تک کہ اس کیلئے میری محبت اپنے گھر والوں، اپنے مال اور تمام انسانوں سے زیادہ نہ ہو جائے۔‘‘ [لَا یُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّلَدِہٖ وَوَالِدِہٖ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ] [مسلم، کتاب الایمان، انس رضی اللّٰه عنہ] ’’ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کیلئے میری محبت اپنی اولاد، اپنے والدین اور تمام انسانوں سے زیادہ نہ ہو جائے۔‘‘