کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 68
اطاعت کی۔‘‘ جس کی اطاعت کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیں اس کی اطاعت حقیقت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔ [[مَنْ اَطَاعَنِیْ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ وَمَنْ عَصَانِیْ فَقَدْ عَصَی اللّٰہَ وَمَنْ یُّطِع الْاَمِیْرَ فَقَدْ اَطَاعَنِیْ وَمَنْ یَّعْصِ الْاَمِیْرَ فَقَدْ عَصَانِیْ وَاِنَّمَا الْاَمَامُ جُنَۃٌ یُقَاتَلُ مِنْ وَّرَائِہٖ وَیُتَّقٰی بِہٖ فَاِنْ اَمَرَ بِتَقْوَی اللّٰہِ وَعَدَلَ فَاِنَّ لَہٗ بِذَالِکَ اَجْرً وَاِنْ قَالَ بِغَیْرِہٖ فَاِنَّ عَلَیْہِ مِنْہُ] [بخاری، باب الجہاد والسیر، ابوہریرہ رضی اللّٰه عنہ ] ’’ جس نے میری اطاعت کی پس اس نے اﷲکی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی پس اس نے اﷲکی نافرمانی کی، جس نے امیر کی اطاعت کی پس اس نے میری اطاعت کی جس نے امیر کی نافرمانی کی پس اس نے میری نافرمانی کی اور امام ڈھال ہے، اسی کی قیادت میں قتال کیاجاتا ہے اور اسی کے ساتھ دفاع کیا جاا ہے، اگر وہ اﷲکے ڈر کے ساتھ حکم کرتا ہے اور انصاف کرتا ہے تو اس کیلئے اس کا اجر ہے اور اگر وہ اس کے علاوہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہے﴾ اﷲکی محبت کے حصول کیلئے ہر کسی اور کی اتباع چھوڑنا اور صرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اختیار کرنا لازم ہے اﷲتعالیٰ کا ارشا د ہے کہ: ﴿ قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ ط وَاللّٰہُ