کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 67
محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لانے والے اﷲپر ایمان لانے کے باوجود کافر ہیں اس حوالے سے بحث پہلے باب میں گزر چکی ہے۔ محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں مومنین کیلئے بہترین نمونہ ہے اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوا اللّٰہَ وَالْیَوْمَ الْاَخِرَ وَذَکَرَ اللّٰہَ کَثِیْرًا﴾ [الاحزاب:21] ’’ یقینا تمہارے لئے رسول اﷲکی ذات میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے ، ہر اس شخص کیلئے جو اﷲاور یومِ آخر کا امیدوار ہو اور اﷲکو کثرت سے یاد کرتا ہو۔‘‘ محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت حقیقت میں اﷲکی اطاعت ہے اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ: ﴿ وَاَرْسَلْنَکَ لِلنَّاسِ رَسُوْلاً ط وَکَفٰی بِاللّٰہَ شَھِیْدًا o مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ ج﴾ [النسائ:70…80] ’’ (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم نے آپ کو لوگوں کیلئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور اس پر اﷲکی گواہی کافی ہے، پس جس نے رسول کی اطاعت کی اس نے درحقیقت اﷲکی