کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 65
لَمُشْرِکُوْنَ﴾ ’’ اور بیشک بہت سے لوگ دوسروں کو ’’ علم‘‘ کی بجائے، اپنی اھواء کی بنا پر گمراہ کرتے ہیں۔ بیشک تیرا رب ان حد سے بڑھنے والوں کو خوب جانتا ہے اور چھوڑ دو کھلے گناہ بھی اور چھپے گناہ بھی، یقینا جو لوگ گناہ کرتے ہیں وہ عنقریب اپنے گناہوں کا بدلہ پا کر رہیں گے اور اس میں سے مت کھاؤ جس پر اﷲکا نام لیا گیا ہو، بیشک ایسا کرنا فسق ہے، حقیقت یہ ہے کہ شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں شکوک و شبہات ڈالتے ہیں تا کہ وہ تم سے جھگڑا کریں لیکن اگر تم نے ان کی اطاعت قبول کر لی تو یقینا تم مشرک ہو۔‘‘ ﴿ وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ھَوٰہٗ بِغَیْرِ ھُدًی مِّنَ اللّٰہِ ط اِنَّ اللّٰہَ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ﴾ [القصص:50] ’’ اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہو گا جو اﷲکی طرف سے بھیجی ہوئی ہدایت کے بغیر بس اپنی اہواء کی اتباع کرے۔ حقیقت یہ ہے کہ اﷲایسے ظالموں (مشرکوں) کو ہدایت نہیں دیتا۔‘‘