کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 60
وَکَذٰلِکَ اَنْزَلْنٰہُ حُکْمًا عَرَبِیًّا ط وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَآئَ ھُمْ بَعْدَ مَا جَآئَ کَ مِنَ الْعِلْمِ مَالَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا وَاقٍ﴾ [الرعد:36…37] ’’ کہہ دیجئے!حقیقت یہ ہے کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں صرف اﷲکی بندگی کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤں (کسی کو)۔ اسی کی طرف میں دعوت دیتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے اور اسی (ہدایت) کے ساتھ ہم نے تم پر یہ ’’حکم عربی‘‘ نازل کیا ہے، اب اگر اس ’’علم‘‘ کے بعد جو تمہارے پاس آ گیا ہے تم نے لوگوں کی اھواء کی پیروی کی تو اﷲکے مقابلے میں نہ تمہارا کوئی حامی و مددگار ہے اور نہ اس کی پکڑ سے تمہیں کوئی بچا سکتا ہے۔‘‘ ﴿ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ﴾ [الحجر:9] ’’ بیشک ہم ہی نے یہ ’’ذکر’‘ نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں﴾ علم ، ذکر ، برہان، نور مبین اور کتاب وغیرہ اﷲکے اسی حکم عربی کے دیگر نام ہیں جو برحق، مفصل اور ناقابل تغیر و تبدیل ہے حکم عربی کو اﷲتعالیٰ نے ’’علم’‘ اور ’’ذکر؏؏ بھی قرار دیا ہے جیسا کہ درج بالا آیات سے معلوم ہوتا ہے اور ذیل کی آیات سے اس کے اور نام بھی سامنے آتے ہین۔ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ یَآیُّھَا النَّاسُ قَدْ جَآئَ کُمْ بُرْھَانٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَاَنْزَلْنَآ اِلَیْکُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا﴾