کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 59
کرتے ہم ان میں ایک (اور دوسرے) کے درمیان اور ہم اسی (اللہ) کے اطاعت گزار ہیں اور جو اسلام (اﷲکی اطاعت) کے علاوہ کوئی اور دین اختیار کرنا چاہے گا تو وہ اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں خسارہ اٹھانے والون میں سے ہوگا۔‘‘ ﴿ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمْ الْاِسْلَامَ دِیْنًا﴾ [المائدہ:3] ’’ آج کے دن ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تمہارے اوپر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو دین کے طور پر پسند کر لیا۔‘‘ اﷲکا حکمِ عربی۔ (کتاب و سنت) اﷲکی بندگی کے ضابطے پر مشتمل بندوں کیلئے اﷲکا تاقیامت محفوظ حکم حکم کی اطاعت کرنا بندگی کی بنیاد ٹھہرتا ہے تو بندگی کی گاڑی کو حاکم کی مرضی کے مطابق چلانے کیلئے ’’مکمل ضابطہ بندگی پر مشتمل ایک مکمل حکم‘‘ کا موجود ہونا فطرت کا عین تقاضا ہے۔ احکم الحاکمین ’’اﷲتعالیٰ‘‘نے جہاں یہ حکم دیا ہے کہ ’’بندگی کسی کی نہ کی جائے سوائے اس کے’‘ وہیں اس حکم میں مووجد اصول کے ساتھ مکمل ضابطہ بندگی پر مشتمل ’’ایک مکمل حکم’‘ عربی میں نازل کیا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی خود ہی اٹھائی ہے۔ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿قُلْ اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰہَ وَلَآ اُشْرِکَ بِہٖ ط اِلَیْہِ اَدْعُوْا وَاِلَیْہِ مَاٰبِo