کتاب: اگر تم مومن ہو - صفحہ 58
مسلمان(اﷲکے اطاعت گزر)! ’’صرف اﷲکے عبادت گزاروں‘‘ کا بنیادی نام اور ان کے دین کا نام ’’اسلام (اﷲکی اطاعت)‘‘! اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ھُوَ سَمّٰکُمُ الْمُسْلِمِیْنَ o مِنْ قَبْلُ وَفِیْ ھٰذَا﴾ [الحج:78] ’’ اس نے تمہارا نام ’’مسلمان’‘ رکھا ہے، پہلے بھی اور اس (قرآن) میں بھی۔‘‘ ﴿ اَفَغَیْرَ دِیْنِ اللّٰہِ یَبْغُوْنَ وَلَہٗ اَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّکَرْھًا وَّاِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَo قُلْ اٰمَنَّا بِاللّٰہِ وَمَا اُنْزِلَ عَلَیْنَا وَمَآ اُنْزِلَ عَلٰی اِبْرٰاہِیْمَ وَاِسْمٰعِیْلَ وَاِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبُ وَالْاَسْبَاطِ وَمَآ اُوْتِیَ مُوْسٰی وَعِیْسٰی وَالنَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّھِمْ ص لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ ز وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَo وَمَنْ یَّبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامَ دِیْنًا فَلَنْ یُّقْبَلَ مِنْہُ ج وھو فی الاخر من الخسرین﴾ [آل عمران:83…85] ’’ تو پھر کیا یہ اﷲکے دین (اﷲکی اطاعت) کے علاوہ کچھ اور چاہتے ہیں حالانکہ اﷲہی کے اطاعت گزار ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں، چاروناچار اور سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔ کہو ایمان لائے ہم اﷲپر اور اس پر جو نازل کیا گیا ہے، ہم پر اور جو نازل کیا گیا ابراہیم علیہ السلام و اسماعیل علیہ السلام اور اسحاق علیہ السلام و یعقوب علیہ السلام پر اور اس کی اولاد پر اور جو دیا گیا موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام کو اور سب نبیون کو ان کے رب کی طرف سے نہیں فرق